اتوار , 11 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

قیامت خیز گرمی، یورپ بنجر ہوگیا، دریا خشک، موسمیاتی تباہی شروع؟

2 مہینے پہلے
A A
Scorching heat Europe parched, rivers dried up—has climate catastrophe begun
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز ) ناظرین! کبھی سرسبز میدان، خوشگوار موسم اور بہتے دریا یورپ کی خوبصورتی کی علامت سمجھے جاتے تھے، لیکن شدید گرمی اور طویل خشک سالی نے کئی علاقوں کا منظر ہی بدل کر رکھ دیا ہے۔ لندن سے روم تک پارکس، دریا اور تاریخی مقامات غیر معمولی موسمی حالات کی زد میں ہیں۔

لندن کا معروف ہائیڈ پارک، جو کبھی گھنی سبز گھاس سے ڈھکا نظر آتا تھا، اب کئی مقامات پر زرد، خشک اور گرد آلود دکھائی دے رہا ہے۔

انگلینڈ میں جولائی کو ریکارڈ پر خشک ترین جولائی قرار دیا گیا، جبکہ لندن کے مختلف علاقوں میں کئی ہفتوں تک بارش نہ ہونے سے صورتحال مزید سنگین ہوگئی۔ 29 جولائی کو لندن سمیت انگلینڈ کے سات علاقوں کو سرکاری طور پر خشک سالی سے متاثرہ قرار دیا گیا، جبکہ ہیتھرو میں مسلسل 38 دن تک بارش ریکارڈ نہیں ہوئی۔

ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ اگر بارش کا سلسلہ بحال نہ ہوا تو آنے والے دنوں میں حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں۔ مسلسل خشک موسم نہ صرف پانی کی قلت میں اضافہ کر سکتا ہے بلکہ جنگلات، پارکوں اور خشک گھاس میں آگ لگنے کے خطرے کو بھی کئی گنا بڑھا دیتا ہے۔

لیکن یہ صورتحال صرف برطانیہ تک محدود نہیں۔ اٹلی کے دارالحکومت روم میں دریائے ٹائبر کی سطح کم ہونے سے اس کا روایتی منظر بھی تبدیل ہو گیا ہے۔ یورپ کے مختلف دریاؤں میں پانی کم ہونے کے بعد کئی ایسے قدیم آثار دوبارہ دکھائی دینے لگے ہیں جو عام حالات میں پانی کے نیچے چھپے رہتے ہیں۔

کچھ مقامات پر دوسری جنگِ عظیم کے دور سے تعلق رکھنے والے ڈوبے ہوئے جہازوں کے آثار بھی پانی کی کم ہوتی سطح کے باعث نمایاں ہوگئے ہیں، جبکہ تاریخی طور پر قحط اور خشک سالی سے منسوب "قحط کے پتھر” بھی بعض دریاؤں میں دوبارہ نظر آنے لگے ہیں۔

پیرس سے لے کر بلقان کے مختلف علاقوں تک شدید گرمی اور خشک ہوتے جنگلات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ روم میں کولوسیئم جیسے تاریخی مقامات پر بھی سیاحوں کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے ٹھنڈی ہوا اور پھوار کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

لندن فائر بریگیڈ بھی شہریوں کو خبردار کر چکی ہے کہ موجودہ خشک حالات میں معمولی سی غفلت بھی بڑے پیمانے پر جنگلات یا گھاس میں آگ کا سبب بن سکتی ہے۔

اب سوال یہ ہے۔۔۔ کیا یورپ ایک عارضی موسمی بحران سے گزر رہا ہے، یا بدلتا ہوا موسم آنے والے وقت کی ایک بڑی تصویر دکھا رہا ہے؟ کیا وہ سرسبز پارک، خشک ہوتے دریا اور تاریخی مقامات مستقبل میں موسمیاتی تبدیلی کی ایک مستقل نشانی بن جائیں گے؟

موضوعات : #europeheatwavesparisweather
ShareSend

متعلقہ خبریں

وادی کاغان میں موسم سرما کی دستک، ناران سمیت بالائی علاقوں میں برفباری
پاکستان

وادی کاغان میں موسم سرما کی دستک، ناران سمیت بالائی علاقوں میں برفباری

8 اکتوبر , 2026
Rain has enlivened the atmosphere in Punjab, while strong winds have made the weather pleasant.
تازہ ترین

پنجاب میں بارش نے رنگ جما دیا، تیز ہواؤں سے موسم خوشگوار

17 ستمبر , 2026
There is no active monsoon system in Pakistan; temperatures are likely to rise.
تازہ ترین

پاکستان میں مون سون کا کوئی فعال نظام موجود نہیں، درجہ حرارت بڑھنے کا خدشہ

10 ستمبر , 2026
New spell of monsoon rains; weather pleasant in several cities.
تازہ ترین

مون سون بارشوں کا نیا اسپیل، کئی شہروں میں موسم خوشگوار

6 ستمبر , 2026
More torrential rains forecast for the country.
تازہ ترین

ملک میں مزید موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی

3 ستمبر , 2026
Rain likely in many parts of the country
تازہ ترین

ملک کے کئی علاقوں میں بارش کا امکان

10 اگست , 2026
اگلی خبر
فیفا کے چیف آپریٹنگ آفیسر کیون لامور مستعفی

فیفا کے چیف آپریٹنگ آفیسر کیون لامور مستعفی

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم سے فضل الرحمان کی ملاقات ،حکومت ،اپوزیشن مذاکرات کی بحالی کا امکان

وزیراعظم سے فضل الرحمان کی ملاقات ،حکومت ،اپوزیشن مذاکرات کی بحالی کا امکان

10 اکتوبر , 2026
خیبرپختونخوا میں عملاً گورنر راج نافذ ہے، صرف اعلان باقی ہے: بیرسٹر گوہر

خیبرپختونخوا میں عملاً گورنر راج نافذ ہے، صرف اعلان باقی ہے: بیرسٹر گوہر

10 اکتوبر , 2026
پاکستان کا سعودی عرب کی سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کا اعلان

پاکستان کا سعودی عرب کی سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کا اعلان

10 اکتوبر , 2026
صدر،وزیراعظم کی ملاقات ،خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کا حتمی فیصلہ مؤخر

صدر،وزیراعظم کی ملاقات ،خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کا حتمی فیصلہ مؤخر

10 اکتوبر , 2026
Don't tell Abu, he will die, Laiba's last message

ابو کو مت بتانا مر جائیں گے ،لائبہ کا آخری میسج

10 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔