پیر , 17 اگست , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

بھارت کا جنگی طیاروں کے انجن کی تیاری کے لیے رولز رائس سے معاہدے کا منصوبہ

2 دن پہلے
A A
بھارت کا جنگی طیاروں کے انجن کی تیاری کے لیے رولز رائس سے معاہدے کا منصوبہ
Share on Facebookwhatsapp

نئی دہلی (پاک ترک نیوز )بھارت کی ریلائنس انڈسٹریز نے برطانیہ کی معروف کمپنی رولز رائس کے ساتھ مل کر بھارتی جنگی طیاروں کے لیے انجن تیار اور تیار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق دونوں کمپنیاں بھارت کے جدید ترین اسٹیلتھ جنگی طیارے ایڈوانسڈ میڈیم کومبیٹ ایئرکرافٹ، اے ایم سی اے کے لیے انجن کی مشترکہ تیاری کے امکانات تلاش کریں گی۔

اے ایم سی اے کے پروٹوٹائپ کی 2028 میں تیاری متوقع ہے، جبکہ اسے بھارت کی مستقبل کی فضائی جنگی حکمت عملی میں اہم قرار دیا جارہا ہے۔

بھارت نے گزشتہ سال اپنے جدید ترین اسٹیلتھ جنگی طیارے کی تیاری کے منصوبے کی منظوری دی تھی۔ اس منصوبے کا مقصد دفاعی سازوسامان کے لیے غیر ملکی انحصار کم کرنا اور مقامی کمپنیوں کو جدید جنگی طیارے کی تیاری میں شامل کرنا ہے۔

مجوزہ شراکت داری کے تحت ریلائنس اور رولز رائس بھارت میں ایک خصوصی ایرو اسپیس گیس ٹربائن کمپلیکس قائم کرنے کے امکانات کا جائزہ لیں گی، جہاں مشترکہ طور پر جنگی طیاروں کے انجن کی تیاری اور ترقی کی جائے گی۔

ریلائنس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اننت امبانی کے مطابق رولز رائس کی جدید انجن ٹیکنالوجی اور ریلائنس کی ٹیکنالوجی، مینوفیکچرنگ اور پیداواری صلاحیت کو یکجا کرکے بھارت میں مقامی ایرو انجن کا نظام تیار کرنے کا ارادہ ہے۔

رولز رائس کی یہ پیش رفت فرانسیسی کمپنی سفراں کے لیے بھی ایک چیلنج بن سکتی ہے، جو پہلے ہی بھارتی سرکاری ادارے جی ٹی آر ای کے ساتھ مل کر اے ایم سی اے کے مستقبل کے ورژنز کے لیے زیادہ طاقتور انجن تیار کرنے کی تجویز دے چکی ہے۔

بھارت میں ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ ٹیجس جنگی طیارے تیار کرتی ہے، تاہم امریکی کمپنی جنرل الیکٹرک کی جانب سے انجنوں کی ترسیل میں تاخیر کے باعث ٹیجس پروگرام کو سپلائی چین کے مسائل کا سامنا رہا ہے۔
رولز رائس اس سے قبل بھی بھارت کے ساتھ فوجی انجن اور ایرو اسپیس شعبے کے مختلف منصوبوں پر کام کرچکی ہے اور دفاعی و سول طیاروں کے لیے انجن فراہم کرتی ہے۔

موضوعات : Fighter JetIndia plans
ShareSend

متعلقہ خبریں

فرانس: جنگی طیاروں کے انجن تیار کرنے والا واحد یورپی ملک
تازہ ترین

فرانس: جنگی طیاروں کے انجن تیار کرنے والا واحد یورپی ملک

24 جنوری , 2026
اگلی خبر
جاپان کا اپنا خودمختار سیٹلائٹ نیویگیشن نظام فعال

جاپان کا اپنا خودمختار سیٹلائٹ نیویگیشن نظام فعال

یہ بھی پڑھیں

Only Pakistan and Qatar are mediators in the US-Iran talks—no one else Esmaeil Baghaei.

امریکہ ایران مذاکرات میں پاکستان اور قطر ہی ثالث ہیں ،کوئی اور نہیں،اسماعیل بقائی

17 اگست , 2026
Azerbaijan has become Turkey's largest pipeline gas supplier.

آذربائیجان ترکیہ کا سب سے بڑا پائپ لائن گیس سپلائر بن گیا

17 اگست , 2026
India prepares to open its nuclear sector to foreign nuclear technology.

بھارت کی غیر ملکی جوہری ٹیکنالوجی کے لیے جوہری شعبہ کھولنے کی تیاری

17 اگست , 2026
Practical work on the $2.5 billion ML-1 project is likely to begin in January 2027.

2.5 ارب ڈالر کے ایم ایل ون منصوبے پر عملی کام جنوری 2027 میں شروع ہونے کا امکان

17 اگست , 2026
140 trillion times more water in the universe than on Earth.

کائنات میں زمین سے 140 ٹریلین گنا زیادہ پانی

17 اگست , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔