لاہور( پاک ترک نیوز) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شکست سے مایوس ہو گئے ، اگلے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون میں تبدیلیوں کا اشارہ بھی دے دیا ۔
ہیڈ کوچ سرفراز احمد کا کہناہے پاکستان کی بیٹنگ نے مایوس کیا ،اکثر دوسری اننگز میں ہماری بیٹنگ لائن فیل ہو جاتی ہے پہلی اننگز میں ہمیں لیڈ لینی چاہیے تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں 90رنز سے شکست
سرفراز احمد نے مزید کہا امام الحق اچھی بیٹنگ کررہے تھے، وہ تھوڑا اور صبر کرتے تو لیڈ مل سکتی تھی۔سرفراز احمد نے کہا سعود شکیل اور عبداللہ شفیق کو موقع دیں گے۔












