بدھ , 11 نومبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

20 سال بعد 2005ء کے زلزلے میں لاپتہ 4 سالہ بچے کی باقیات مل گئیں

4 مہینے پہلے
A A
After 20 years, the remains of a 4-year-old child who went missing in the 2005 earthquake have been found.
Share on Facebookwhatsapp

باغ ( پاک ترک نیوز) ایک باپ کی دو دہائیوں پر محیط انتظار آخرکار ختم ہو گیا۔ مانسہرہ سے سامنے آنے والی یہ خبر ہر آنکھ کو اشکبار اور ہر دل کو غمزدہ کر دینے والی ہے۔

2005ء کے ہولناک زلزلے میں لاپتہ ہونے والے 4 سالہ جمال شفیق کی باقیات تقریباً 20 سال بعد برآمد ہوئی ہیں۔ اس واقعے نے نہ صرف اہلِ علاقہ بلکہ پورے ملک کے لوگوں کو غم میں مبتلا کر دیا ہے۔

متوفی بچے کے والد قاری شفیق الرحمن کے مطابق 8 اکتوبر 2005ء کو آنے والے تباہ کن زلزلے کے دوران ان کا معصوم بیٹا ملبے تلے دب گیا تھا۔ انہوں نے کئی ماہ تک اپنے لختِ جگر کو تلاش کیا، مگر نہ وہ مل سکا اور نہ ہی اس کی میت برآمد ہو سکی۔ وقت گزرتا گیا، لیکن ایک باپ کی امید کبھی ختم نہ ہوئی۔

حال ہی میں اسی مقام پر نئے گھر کی تعمیر کے لیے ملبہ ہٹایا جا رہا تھا کہ انسانی باقیات برآمد ہوئیں۔ بعد ازاں کپڑوں اور جوتوں کی مدد سے شناخت کی گئی کہ یہ باقیات ننھے جمال شفیق کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایم ڈی سی کا طلبا کے لیے انٹرن شپ پروگرام ،ماہانہ وظیفہ بھی ملے گا

یہ لمحہ خاندان کے لیے انتہائی دردناک اور جذباتی تھا۔ ایک طرف برسوں پرانا زخم پھر سے ہرا ہو گیا، تو دوسری جانب اہلِ خانہ کو اپنے پیارے کو باقاعدہ سپردِ خاک کرنے کا موقع بھی مل گیا۔

قاری شفیق الرحمن کا کہنا ہے کہ 2005ء کے زلزلے میں ان کے خاندان کے آٹھ افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ آج بھی اللہ تعالیٰ کے فیصلوں پر راضی ہیں اور اتنے برس بعد اپنے بیٹے کی باقیات ملنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔

ننھے جمال شفیق کی باقیات کو آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا، جبکہ یہ واقعہ ایک بار پھر 2005ء کے ہولناک زلزلے کی تلخ یادیں تازہ کر گیا۔

موضوعات : #earthquke #borymissing
ShareSend

متعلقہ خبریں

Over a million parts missing from America’s state-of-the-art F-35 fighter jets
تازہ ترین

امریکی جدید ترین جنگی طیارے ایف 35 کے 10 لاکھ سے زائد پرزے غائب

10 نومبر , 2026
اگلی خبر
Became a founding member of Turkiye DSR Bank

ترکیہ ڈی ایس آر بنک کا بانی رکن بنے کا

یہ بھی پڑھیں

New obstacle in the way of Jeddah Tower, the world's tallest building

دنیا کی بلند ترین عمارت جدہ ٹاور کی راہ  میں نئی رکاوٹ

11 نومبر , 2026
Dangerous killer returns after 32 years

32سال بعد خطرناک قاتل کی پھر واپسی

11 نومبر , 2026
British Navy plans to test flight of advanced unmanned jet from aircraft carrier

برطانوی بحریہ کا طیارہ بردار بحری جہاز سے جدید بغیر پائلٹ جیٹ طیارے کی آزمائشی پرواز کا منصوبہ

11 نومبر , 2026
Britain decides on measures to protect F-35B fighter jets from rust.

برطانیہ کا ایف 35 بی لڑاکا طیاروں کو زنگ سے محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کا فیصلہ

11 نومبر , 2026
New US Air Force training initiative B-1B Lancer bomber pilots will now fly HondaJets.

امریکی فضائیہ کا نیا تربیتی منصوبہ، بی ون بی لانسر بمبار طیاروں کے پائلٹس اب ہونڈا جیٹ اڑائیں گے

11 نومبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔