منگل , 8 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پہلی چار سالہ حج پالیسی منظور، حج آپریشن ڈیجیٹل بنانے کا فیصلہ

2 مہینے پہلے
A A
First four-year Hajj policy approved; decision made to digitize Hajj operations.
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وفاقی کابینہ نے آئندہ چار برسوں کے لیے پہلی جامع حج پالیسی اور پلان کی منظوری دے دی ، پالیسی کا مقصد حج انتظامات کو جدید خطوط پر استوار کرنا، ڈیجیٹل نظام متعارف کرانا اور عازمینِ حج کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نئی طویل المدتی حج پالیسی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اس پالیسی کے تحت حج آپریشن کے لیے نئے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز اور ریگولیٹری فریم ورک تیار کیے جائیں گے، جبکہ سعودی عرب کے قوانین میں تبدیلی کی صورت میں پالیسی کو بھی وقتاً فوقتاً اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

کابینہ نے حج کو زیادہ سے زیادہ لوگوں کی دسترس میں لانے کے لیے شریعت کے مطابق بچت اسکیم متعارف کرانے کی بھی منظوری دی، تاکہ خواہشمند افراد مستقبل میں حج کی ادائیگی کے لیے مرحلہ وار بچت کر سکیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ نئی پالیسی کے تحت شہری 2030 تک کسی بھی سال کے حج کے لیے پیشگی رجسٹریشن کرا سکیں گے، جس سے وزارتِ مذہبی امور کو ترجیحی ویٹنگ لسٹ تیار کرنے اور بہتر منصوبہ بندی میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وزارت حج کا ٹور آپریٹرز کی رجسٹریشن سے قبل شکایات اور اعتراضات سننے کا فیصلہ

حج انتظامات کو جدید بنانے کے لیے پورے نظام کو ڈیجیٹلائز کیا جائے گا۔ اس میں آن لائن ادائیگی، شکایات کے اندراج اور ازالے کا نظام، نگرانی کا مؤثر نظام اور دیگر جدید سہولیات شامل ہوں گی۔

پالیسی کے مطابق سرکاری اور نجی حج اسکیموں کے لیے الگ الگ کوٹہ برقرار رکھا جائے گا، جبکہ عازمین کو طویل اور مختصر قیام دونوں آپشنز دستیاب ہوں گے۔

وفاقی کابینہ کو بتایا گیا کہ نئی پالیسی کے تحت عازمینِ حج کی لازمی تربیت، اسلامی انشورنس ، اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے جامع ایمرجنسی رسپانس میکانزم بھی متعارف کرایا جائے گا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ حج معاونین کی تقرری مکمل طور پر میرٹ اور شفاف طریقہ کار کے تحت کی جائے، جبکہ سرکاری اور نجی دونوں حج آپریشنز کا تھرڈ پارٹی آڈٹ اور ویلیڈیشن بھی لازمی قرار دیا جائے تاکہ عازمین کو معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

کابینہ نے رواں سال حج انتظامات کی کامیاب تکمیل پر سردار محمد یوسف اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

موضوعات : #hajjdigitalumrah
ShareSend

متعلقہ خبریں

SECP introduces new digital framework for capital market investment.
تازہ ترین

ایس ای سی پی کا کیپٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے لیے نیا ڈیجیٹل فریم ورک متعارف

29 اگست , 2026
We want to make Punjab a hub of modern technology and the digital economy, says Maryam Nawaz.
تازہ ترین

پنجاب کو جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل معیشت کا مرکز بنانا چاہتے ہیں، مریم نواز

29 اگست , 2026
15.2 million people performed Umrah during the first quarter of the Umrah season.
تازہ ترین

عمرہ سیزن کی پہلی سہ ماہی میں 15.2 ملین افراد نے عمرہ ادا کیا

24 اگست , 2026
88,700 pilgrims from across the country have deposited the first installment of the required dues.
تازہ ترین

ملک بھر سے 88ہزار 700عازمین نے واجبات کی پہلی قسط جمع کرا دی

24 اگست , 2026
Saudi Ministry of Hajj begins preliminary meeting to prepare for upcoming Hajj from 75 countries
تازہ ترین

سعودی وزارت حج کے 75ملکوں سےآئندہ حج کی تیاری کے ابتدائی اجلاس شروع

19 اگست , 2026
100 new private companies have entered the field for Hajj 2027.
تازہ ترین

حج 2027کے لئے 100نئی نجی کمپنیاں میدان میں آ گئیں

19 اگست , 2026
اگلی خبر
How to earn money online

آن لائن کمائی کیسے کریں؟

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ مریم نواز بیٹی کی گریجویشن کی تکمیل پر شکر گزار

وزیراعلیٰ مریم نواز بیٹی کی گریجویشن کی تکمیل پر شکر گزار

8 ستمبر , 2026
بابراعظم ٹیسٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیوں سے لاعلم

بابراعظم ٹیسٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیوں سے لاعلم

8 ستمبر , 2026
پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت، سعودی خودمختاری کی حمایت کا اعادہ

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت، سعودی خودمختاری کی حمایت کا اعادہ

8 ستمبر , 2026
وزیراعظم سے اٹلی کے نئے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

وزیراعظم سے اٹلی کے نئے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

8 ستمبر , 2026
فرانس اور جرمنی کا مشترکہ جنگی طیارہ منصوبہ ختم

فرانس اور جرمنی کا مشترکہ جنگی طیارہ منصوبہ ختم

8 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔