لاہور( پاک ترک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابراعظم کو دوبارہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کردیا ۔
قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید نے مصباح الحق اور اسد شفیق کے ساتھ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابراعظم کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپنے کا اعلان کیا اور دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کیلئے 16رکنی سکواڈ کا اعلان کیا ۔
ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ میں اور اسد شفیق سیلکشن کمیٹی میں 18 ماہ سے ہیں، مصباح الحق اور سرفراز احمد کو شامل ہوئے 6 ماہ ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ 3 فارمیٹ ہیں اور آپ کو دیکھنا ہوتا ہے کہ کس فارمیٹ میں آپ کی پرفارمنس کیا ہے۔
قومی ٹیسٹ سکواڈ میں کپتان بابراعظم ،عامر جمال ، عبداللہ فضل، علی عثمان ،اذان اویس ،امام الحق ،خرم شہزاد ، محمد عباس ،محمد علی ،محمد رضوان ، محمد اویس ظفر ،محمد غازی غوری، ساجد خان، سلمان علی آغا ،شان مسعود ، عبید شاہ کو شامل کیا گیا ہے ۔
مڈل آرڈر بلے باز کو مسائل کی وجہ دورہ ویسٹ انڈیز میں شامل نہیں کیا گیا تاہم انگلینڈ کے دورے میں ان کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہو گی ۔
یاد رہے پاکستان ٹیم دورے کا آغاز ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچز سے کرے گی، قومی ٹیم 18 جولائی کو ٹراوبا میں وارم میچ کھیلے گی۔
یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم 13جولائی کو ویسٹ انڈیز کے دورے پر روانہ ہو گی
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 25 سے 29 جولائی تک ٹراوبا میں کھیلا جائے گا۔












