اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) نیامالی سال شروع ہوتے ہی ٹیکس اقدامات ،ڈیوٹیز ،مالیاتی فیصلے آج سے نافذ العمل ہو گئے، پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ایڈوانس ٹیکس میں کمی ،جائیداد بیچنے والے سے دو اعشاریہ سات پانچ فیصد ایڈوانس ٹیکس لیا جائے گا، پراپرٹی کی فیئر مارکیٹ ویلیو کا ایک اعشاریہ دو پانچ فیصد ٹیکس بھی لاگو ہو گا۔
بینکنگ کمپنیوں اور فرٹیلائزر سیکٹر کی پندرہ کروڑ روپے سے زائد کی آمدن پر 10 فیصد کی شرح سے ٹیکس عائد ہو گیا۔
850 سے 1800 سی سی گاڑیوں پر کسٹم ڈیوٹی 35 سے 50 فیصد کم کر دی گئی، آٹو پارٹس پر کسٹم ڈیوٹی 10 اور بائیکس پر 20 فیصد کم کی گئی۔
نیا مالی سال شروع ہوتے ہی درآمدی اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں نمایاں کمی کر دی گئی، ایف بی آر نے ریگولیٹری ڈیوٹی کی زیادہ سے زیادہ شرح 50 فیصد سے کم کر کے 20 فیصد مقرر کر دی۔
یہ بھی پڑھبیں: سرکاری و نجی ملازمین خبردار! یکم جولائی سے تنخواہ پر نیا ٹیکس
ایک ،دو ،پانچ فیصد فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی والی مخصوص ٹیرف لائنز کو کمی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا۔ قومی ٹیرف پالیسی کے تحت ریگولیٹری ڈیوٹی مرحلہ وار ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔












