لاہور( پاک ترک نیوز) لاہور میں کتنے غیرقانونی ٹیوشن سنٹرز قائم ہیں؟ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی نے تحقیقات شروع کردیں ،ایجوکیشن اتھارٹی کے تمام افسران کو فہرستیں مرتب کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کاہنہ میں چھت گرنے سے بچوں کی ہلاکت کا مقدمہ درج
ذرائع ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق افسروں کی طرف سے آئندہ تین روز میں غیرقانونی ٹیوشن سنٹرز کا ریکارڈ تیار کرنے کی ہدایت کر دی گئی ،غیرقانونی ٹیوشن سنٹرز کے خلاف کاروائی ہوگی،گھروں میں بغیر اجازت کمرشل استعمال پر جرمانے عائد ہوں گے،غیرقانونی ٹیوشن سنٹرز کو سیل کیا جائے گا۔












