جمعرات , 17 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

چین سپر کمپیوٹرکنگ،امریکا جنگ ہار گیا

3 مہینے پہلے
A A
China is the supercomputer king, America lost the war
Share on Facebookwhatsapp

بیجنگ ( پاک ترک نیوز) ٹیکنالوجی کی سپر پاور بننے کی جنگ میں چین نے ایک اور بڑا معرکہ سر کر لیا۔چین نے جدید کمپیوٹنگ کے میدان میں امریکا کو پیچھے چھوڑ دیا ۔

دنیا کے تیز ترین سپر کمپیوٹرز کی تازہ عالمی درجہ بندی کے مطابق چینی سپر کمپیوٹر لائن شائن دنیا کا سب سے طاقتور سپر کمپیوٹر بن گیا۔اس سپر کمپیوٹر کو ہواوے چپس اور مقامی طور پر تیار کردہ نیٹ ورکنگ آلات اور سافٹ وئیر کے ذریعے تیار کیا گیا۔

جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں جاری ہونے والی عالمی شہرت یافتہ ٹاپ 500 فہرست کے مطابق چین کا لائن شائن سپر کمپیوٹر امریکی سپر کمپیوٹر ایل کیپیٹن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن پر آ گیا ۔یہ سپر کمپیوٹر 42 میگا واٹس بجلی استعمال کرتا ہے جو امریکی کمپیوٹر سے 40 فیصد زیادہ ہے۔

شین ژین کے نیشنل سپر کمپیوٹنگ سینٹر میں نصب لائن شائن نے 2.198 ایکسا فلوپس کی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جو فی سیکنڈ دو کوئنٹیلین سے زائد حسابات انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ کارکردگی امریکی ایل کیپیٹن کے مقابلے میں تقریباً 20 فیصد زیادہ ہے۔

یہ رفتار امریکا کے طاقتور ترین سپر کمپیوٹر "ایل کیپیٹن” سے تقریباً بیس فیصد زیادہ ہے، جو گزشتہ کئی ماہ سے دنیا کے تیز ترین کمپیوٹر کا اعزاز اپنے نام کیے ہوئے تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ 2017 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب کسی چینی سپر کمپیوٹر نے عالمی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ اس سے قبل چین کے "سن وے تائی ہو لائٹ” نے دنیا کے تیز ترین سپر کمپیوٹر کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کی 50قیمتی کمپنیاں کون سی ہیں؟

امریکا کا ایل کیپیٹن، جو کیلیفورنیا میں واقع لارنس لیورمور نیشنل لیبارٹری میں نصب ہے، نومبر 2024 سے دنیا کا تیز ترین سپر کمپیوٹر قرار دیا جا رہا تھا، تاہم اب اسے دوسرے نمبر پر آنا پڑا ہے۔

دوسری جانب امریکا کا "ایل کیپیٹن” اب دوسرے نمبر پر چلا گیا ہے جبکہ امریکی سپر کمپیوٹر "فرنٹیئر” تیسرے، "اورورا” چوتھے اور جرمنی کا "جوپیٹر” پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

ٹیکنالوجی کے ماہرین اس پیش رفت کو امریکا اور چین کے درمیان جاری ٹیکنالوجیکل کولڈ وار کا اہم موڑ قرار دے رہے ہیں۔

واشنگٹن نے گزشتہ چند برسوں کے دوران چین پر جدید چپس اور ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ ٹیکنالوجی کی برآمدات پر متعدد پابندیاں عائد کیں، لیکن اس کے باوجود چین نے سپر کمپیوٹنگ کی دوڑ میں غیر معمولی کامیابی حاصل کر لی۔

ماہرین کے مطابق سپر کمپیوٹرز کی یہ جنگ صرف رفتار کی جنگ نہیں بلکہ مستقبل کی عالمی طاقت، مصنوعی ذہانت، اقتصادی برتری اور قومی سلامتی کی جنگ بھی سمجھی جا رہی ہے۔

چین کے "لائن شائن” سپر کمپیوٹر نے دنیا کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ ٹیکنالوجی کی عالمی دوڑ میں مقابلہ پہلے سے کہیں زیادہ سخت ہو چکا ہے۔

سوال یہ ہے کہ کیا امریکا دوبارہ اپنی برتری حاصل کر پائے گا یا سپر کمپیوٹنگ کی نئی دنیا پر چین کی حکمرانی قائم ہونے جا رہی ہے؟

موضوعات : #chinaamericaracesupercomputer
ShareSend

متعلقہ خبریں

Another blow to Trump Resolution passed to limit war powers regarding Iran.
تازہ ترین

ٹرمپ کو ایک اور دھچکا، ایران جنگی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد منظور

16 ستمبر , 2026
Major plan by a US defense company five prototypes of 'Valkyrie' autonomous combat aircraft to be produced.
تازہ ترین

امریکی دفاعی کمپنی کا بڑا منصوبہ، ویکٹس خودکار جنگی طیاروں کے نمونے پانچ کر دیے جائیں گے

15 ستمبر , 2026
Entry of unmanned combat aircraft into the US Navy
تازہ ترین

امریکی بحری بیڑے میں بغیر پائلٹ جنگی طیاروں کی انٹری

12 ستمبر , 2026
After oil, the US is also eyeing Venezuela's mineral reserves.
تازہ ترین

امریکا کی تیل کے بعد وینزویلا کے معدنی ذخائر پر بھی نظریں

12 ستمبر , 2026
We will not surrender, Iranian President's blunt response to America and Israel
تازہ ترین

ہتھیار نہیں ڈالیں گے ،ایرانی صدر کا امریکا اور اسرائیل کو دوٹوک جواب

12 ستمبر , 2026
Major shock in the US bond market
تازہ ترین

امریکی بانڈ مارکیٹ میں بڑا جھٹکا

11 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Sidra Arab murder case transferred to anti-terrorism court

سدرہ عرب قتل کیس انسداد دہشت گردی عدالت منتقل

یہ بھی پڑھیں

Babar Azam returns to domestic cricket after seven years

بابراعظم کی سات برس بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی

16 ستمبر , 2026
FESCO decides to outsource 2,200 line staff.

فیسکو کا 2 ہزار 200 لائن اسٹاف آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ

16 ستمبر , 2026
The restriction on Pakistani airspace for Indian aircraft has been extended until October 24.

بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی پابندی میں 24 اکتوبر تک توسیع کردی

16 ستمبر , 2026
Afghan soil is being used for terrorism in Pakistan, says Talal Chaudhry.

پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین استعمال ہو رہی ہے، طلال چودھری

16 ستمبر , 2026
Load-shedding is taking place on 3,500 electricity feeders due to theft and line losses Awais Leghari.

بجلی کے ساڑھے3ہزار فیڈرز پر چوری اور لائن لاسز کے باعث لوڈشیڈنگ ہے، اویس لغاری

16 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔