بدھ , 9 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 3

ملک بھر میں 9محرم الحرام کے جلوس

3 مہینے پہلے
A A
9th Muharram processions across the country
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے موقع پر مجالس عزا اور ماتمی جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ لاہور، کراچی، سکھر سمیت مختلف شہروں میں مرکزی جلوس اپنے روایتی راستوں پر گامزن ہیں۔

یومِ عاشور سے ایک روز قبل 9 محرم الحرام کے موقع پر ملک بھر میں عزاداری کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ۔ مختلف شہروں میں مجالس عزا منعقد کی جا رہی ہیں جہاں حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

لاہور میں 9 محرم کا مرکزی جلوس پانڈو اسٹریٹ سے برآمد ہوا۔ جلوس اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا خیمہ سادات پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کے راستوں پر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار تعینات ہیں۔

کراچی میں نشتر پارک میں مرکزی مجلس عزا کے انعقاد کے بعد دوپہر کو جلوس شبیہ علم و تابوت برآمد ہوگا۔ جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا شام کے وقت حسینیہ ایرانیاں میں اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کے راستوں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے متبادل راستے بھی مختص کیے گئے ۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کا نیا ریکارڈ،تین بڑے ہسپتال افتتاح کے لئے تیار

سکھر میں صدیوں پرانی عزاداری کی روایات آج بھی برقرار ہیں۔ پانچ سو سال قدیم نو ڈھالہ تعزیہ جلوس امام بارگاہ شاہ عراق سے برآمد ہوا۔ یہ تاریخی جلوس مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا شام کو میدان کربلا پہنچے گا جہاں عزادار شہدائے کربلا کو پرسہ پیش کریں گے۔

ملک کے دیگر شہروں میں بھی مجالس اور جلوسوں کے سلسلے جاری ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی پلان کے تحت سی سی ٹی وی کیمروں، واک تھرو گیٹس، ڈرون نگرانی اور اضافی نفری کی تعیناتی کو یقینی بنایا گیا ہے تاکہ عزاداروں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

موضوعات : #muharamulharam9thprocessions
ShareSend

متعلقہ خبریں

Ashura Day is being observed in memory of the great sacrifices of the martyrs of Karbala.
اہم ترین

شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد میں یوم عاشور منایا جا رہا ہے

26 جون , 2026
اگلی خبر
FIFA World Cup Saudi Arabia and Iraq flags will not be placed on the ground

فیفا ورلڈ کپ، سعودی عرب اور عراق کے پرچم زمین پر نہیں رکھے جائیں گے

یہ بھی پڑھیں

Pakistanis remitted $3.7 billion to the country in August; remittances saw a 16.5% increase.

اگست میں پاکستانیوں نے 3 ارب 70 کروڑ ڈالر وطن بھیج دیے، ترسیلات زر میں 16.5 فیصد اضافہ

9 ستمبر , 2026
Punjab government plans to introduce electric buses in every tehsil; target set to operate 3,000 buses across the province.

پنجاب حکومت کا ہر تحصیل میں الیکٹروبس، پنجاب میں 3 ہزار بسیں چلانے کا ہدف

9 ستمبر , 2026
Sindh Local Government Amendment Bill 2026 likely to be presented in Sindh Assembly today

سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2026 آج سندھ اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان

9 ستمبر , 2026
Joint meeting of PTI political and core committees, concern expressed over PTI founder's health

پی ٹی آئی سیاسی و کور کمیٹی کا مشترکہ اجلاس، بانی پی ٹی آئی کی صحت پر اظہار تشویش

9 ستمبر , 2026
Chinese missiles, Turkish artillery... Pakistan's new anti-drone system.

چین کے میزائل، ترکیہ کی توپیں۔۔۔ پاکستان کا نیا اینٹی ڈرون نظام

9 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔