اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے پاکستان نے جنگ کی بجائے مذاکرات اور امن کا راستہ اپنایا، ،دنیا پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کا اعتراف کر رہی ہے، امت مسلمہ پاکستان کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے۔ فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کا عالمی وقار بلند ہوا ۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان اپنا کردار جاری رکھیں گے۔ پاکستان اور ایران کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا بھارت پاکستان کے موثر سفارتی کردار سے خوش نہیں ،پاکستان اپنی مغربی سرحدوں پر امن کا خواہاں ہے،،بھارت نے دوبارہ جارحیت کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیلی کمیونیکیشن بل میں زمین کی زبردستی حصول کی کوئی شق شامل نہیں ،وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی
خواجہ آصف نے کہا افغانستان کے ساتھ برادرانہ اور پرامن تعلقات چاہتے ہیں ،افغان قیادت پاکستان کی دہائیوں پر محیط مہمان نوازی کو یاد رکھے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا آئی پی پیز میں ساری حکومتیں شامل ہیں ،کسی ایک حکومت پر الزام لگانا ٹھیک نہیں ، پی ٹی آئی والے بھی اس گناہ میں شامل ہیں۔












