اسلام آباد (پاک ترک نیوز ) وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ سوئٹزرلینڈ کے شہر سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے۔چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم ایران اور امریکہ کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات میں شرکت کریں گے،وزیراعظم ہاو کے مطابق مذاکرات میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کے لئے طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔
امریکا سے مذاکرات کے لیے اعلیٰ سطح کا ایرانی وفد باقر قالیباف کی سربراہی میں سوئٹزر لینڈ پہنچ چکا ہے
زیورخ ایئرپورٹ پہنچنے والے وفد میں ایرانی وزیر خا رجہ عباس عراقچی، سیکیورٹی، مرکزی بینک اور تیل کے عہدیدار بھی شامل ہیں۔
اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ اور چیف مذاکرات کار محمد باقرقالیباف انہیں امید ہےکہ وہ شہداء اور ایرانی عوام کے سامنے شرمندگی کا باعث نہیں بنیں گے، دعا ہے عزت کے ساتھ اپنے ان دوستوں سے جاملوں جن کا بےصبری سے انتظار ہے۔
دوسری طرف امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس بھی ایران سے مذاکرات کے لیے سوئٹزر لینڈ پہنچ چکے ہیں
ٹرمپ کےخصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف اور داماد جیرڈ کشنر پہلے ہی سوئٹزر لینڈ میں موجود ہیں۔ قطری نمائندے بھی مذاکرات کا حصہ ہوں گے۔












