اسلام آباد (پاک ترک نیوز ) صدر آصف علی زرداری کا کہناہےشہید بے نظیر بھٹو کی جمہوریت کے لیے خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں،بے نظیر بھٹو نے سیاسی بصیرت اور جرات سے نئی راہیں متعین کیں۔
شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 73ویں یومِ پیدائش کے موقع پر صدر پاکستان آصف علی زرداری نے پیغام میں کہا کہپاکستان کی پہلی خاتون وزیرِاعظم نے خواتین کی قیادت کے دروازے کھولے۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا بےنظیر بھٹو جمہوری استحکام اور آئینی بالادستی کی مضبوط حامی رہیں، شہید رہنما نے ہر مشکل میں جمہوری اصولوں پر ثابت قدمی دکھائی،بے نظیر بھٹو نے عوامی خدمت کو سیاست کا مرکزی مقصد بنایا۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا بے نظیر بھٹو کی جدوجہد محروم طبقات کی ترقی کے لیے مشعلِ راہ ہے، بے نظیر بھٹو نے تشدد کی سیاست کو رد کر کے مکالمے کو فروغ دیا،وہ قید و جلاوطنی کے باوجود اپنے مؤقف پر ڈٹی رہیں، صدر مملکت







