کراچی ( پاک ترک نیوز) کراچی میں پنکی کیس میں مزید پیشرفت،ساؤتھ زون پولیس نے مزید دو رائیڈرز گرفتار کر لیے۔
پولیس حکام کے مطابق دونوں رائڈرز پنکی گینگ کےلیےکام کرتے ہیں۔رائیڈر عاقب اور غلام مصطفیٰ آن لائن منشیات کی ڈلیوری میں ملوث ہیں۔
پولیس کے مطابق دونوں رائیڈرز کو بوٹ بیسن پولیس نے گرفتار کیا ، پولیس دس مقدمات میں عبوری چالان عدالت میں جمع کرا چکی ہے۔








