ڈھاکہ ( پاک ترک نیوز) بنگلہ دیش کے کرکٹر نعیم حسن چٹوگرام میں مبینہ پولیس تشدد کا شکار ہو گئے ،کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق نعیم حسن ڈھاکا میں ڈومیسٹک میچ کھیلنے کے بعد واپس چٹوگرام پہنچے تھے۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق چٹوگرام میں پولیس نے رکشے میں سفر کرنے والے نعیم حسن کو مبینہ طور پر روکا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔
نعیم حسن نے کہا پولیس نے بغیر کسی وجہ کے روکا اور انکا رویہ جارحانہ تھا،پولیس اسٹیشن میں اہلکاروں نے چھڑی اور پلاسٹک کے پائپ سے تشدد کیا،شناخت ظاہر کرنے کے باوجود پولیس اہکار تشدد کرتے رہے۔شفاف تحقیقات کی جائیں۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اور کرکٹرز ویلفیئرز ایسوسی ایشن نے معاملے کا نوٹس ہے لیا ۔نعیم حسن 14 ٹیسٹ میچز میں بنگلہ دیش کی نمائندگی کر چکے ہیں۔زمبابوے کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ میں بھی نعیم احمد اسکواڈ کا حصہ ہیں۔












