لاہور( پاک ترک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس ہوا جس میں صوبہ میں گندم اور آٹے کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔
اجلاس میں پاسکو سے ایک ملین میٹرک ٹن گندم خرید نے کا فیصلہ کیا گیا ہے،،وزیراعلیٰ پنجاب نے منظوری دے دی ۔
صوبے میں آٹے کا نرخ اورویٹ مارکیٹ کے استحکام کیلئے پاسکو سےگندم خرید ی جائے گی، پنجاب سے دوسروں صوبوں بالخصوص کے پی کے کو گندم کی فراہمی روکنے کے تحفظات پر غور کیا گیا۔
اجلاس کے دوان بریفنگ میں کہا گیاپنجاب کے راستے سندھ سے کسی صوبے کو گندم کی فراہمی روکنے پر پابندی کے شواہدمبنی برحقیقت نہیں۔ سندھ سے خیبر پختونخواہ کو گندم کی فراہمی روکنے کے حوالے سے کوئی شکایت رپورٹ نہیں کی گئی۔
بریفنگ میں کہا گیاعوام کےلئے سستا آٹا اور روٹی یقینی بنانے کے لئے فلور ملوں کو گندم 3300 روپے فی من فراہم کی جائیگی پنجاب میں گندم کی موجودہ فصل کا دانہ نسبتاً چھوٹاہے،صوبے کی غذائی ضروریات پورا کرنے کیلئے سٹاک ڈیٹا اکٹھا کیا جارہا ہے۔ غذائی ضروریات پوری کرنے کے بعدپنجاب خیبرپختونخوا کو گندم کی فراہمی کافرض ضرورادا کرے گا۔






