پیر , 8 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس ریلیف کی تجویز، آئی ایم ایف منظوری کا انتظار

2 گھنٹے پہلے
A A
Tax relief proposal for salaried class awaits IMF approval
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس سلیب میں کمی کی تجویز دی گئی ہے، تاہم حکومت کو ان ریلیف اقدامات پر عالمی مالیاتی ادارے کی منظوری کا انتظار ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بوجھ کم کرنے کے لیے مختلف تجاویز تیار کی ہیں، جن میں انکم ٹیکس سلیب میں کمی اور مجموعی ٹیکس ڈھانچے میں نرمی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق بجٹ میں متعدد اہم ٹیکس اصلاحات پر بھی غور کیا جا رہا ہے، جن میں سپر ٹیکس میں 2 فیصد کمی ،پراپرٹی سیکٹر کے لیے بڑے ریلیف اقدامات اوربرآمد کنندگان پر 1 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس کے خاتمے کی تجویز ہے ۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینا اور سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانا ہے۔

ذرائع کے مطابق پراپرٹی سیکٹر کے لیے ریلیف پیکیج پر بھی غور جاری ہے، جس کا مقصد تعمیراتی سرگرمیوں اور رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں بہتری لانا ہے۔

برآمدی شعبے کے لیے بھی ٹیکس میں نرمی کی تجاویز زیر غور ہیں تاکہ برآمدات میں اضافہ کیا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق حکومت بعض اشیاء پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کو 18 فیصد تک بڑھانے پر بھی غور کر رہی ہے۔ ان اشیاء میں سولر پینلز، ہائبرڈ گاڑیاں اور تقریباً دو درجن دیگر مصنوعات شامل ہیں۔

تاہم ماحول دوست پالیسی کے تحت الیکٹرک گاڑیوں پر جی ایس ٹی کی شرح کم رکھنے کی تجویز بھی زیر غور ہے تاکہ صاف توانائی کے فروغ کو یقینی بنایا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مالی سال 2026-27 کے لیے ٹیکس وصولی کا ہدف 15,264 ارب روپے مقرر کرنے پر بات چیت جاری ہے۔

ماہرین کے مطابق اس بلند ٹیکس ہدف کو حاصل کرنا حکومت کے لیے ایک بڑا چیلنج ہوگا، کیونکہ موجودہ معاشی حالات میں محصولات میں اضافہ اور ریلیف اقدامات کے درمیان توازن قائم کرنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت ایک جانب عوام اور کاروباری طبقے کو ریلیف دینے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ دوسری جانب آئی ایم ایف کی سخت شرائط اور ٹیکس اہداف نے مالی پالیسی کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔

موضوعات : #imfsalarytax
ShareSend

متعلقہ خبریں

Preparations to introduce new tax system for small traders in the budget
تازہ ترین

بجٹ میں چھوٹے تاجروں کیلئے نیا ٹیکس نظام متعارف کرانے کی تیاری

4 جون , 2026
Private sector employees in the UAE will receive their salaries on the 1st.
اہم ترین 3

متحدہ عرب امارات میں پرائیویٹ ملازمین کو یکم تاریخ کو سیلری ملے گا

2 جون , 2026
Collection of 4% additional tax from poultry feed mills declared illegal
تازہ ترین

پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار

2 جون , 2026
Pakistani exports likely to increase by about $3.7 billion, IMF says
تازہ ترین

پاکستانی برآمدات میں تقریباً 3 ارب 70 کروڑ ڈالر اضافے کا امکان ،آئی ایم ایف

1 جون , 2026
Proposals prepared for increasing salaries of government employees in Budget 2026
تازہ ترین

بجٹ 2026 میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے تجاویز تیار

27 مئی , 2026
IMF, Pakistan at odds over tax relief for salaried class
تازہ ترین

آئی ایم ایف ،پاکستان میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس ریلیف پر اختلافات

22 مئی , 2026
اگلی خبر
Bilawal Bhutto Zardari expresses concerns over the situation in Azad Kashmir

بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر تحفظات کا اظہار

یہ بھی پڑھیں

America is responsible for violating the ceasefire, Ismail Baqai

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا ذمہ دار امریکا ہے، اسماعیل بقائی

8 جون , 2026
Manipulation for government formation in Gilgit-Baltistan

گلگت بلتستان میں حکومت سازی کیلئے جوڑ توڑ

8 جون , 2026
7.8-magnitude earthquake hits Philippine island of Mindanao, killing 5

فلپائن کے جزیرے منڈاناؤ میں 7.8 شدت کا زلزلہ، 5 افراد ہلاک

8 جون , 2026
Gold and silver prices fall

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

8 جون , 2026
Bilawal Bhutto Zardari expresses concerns over the situation in Azad Kashmir

بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر تحفظات کا اظہار

8 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔