بدھ , 28 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

اسمارٹ ٹی وی سست کیوں ہو جاتا ہے؟

5 مہینے پہلے
A A
Why does a Smart TV slow down
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) گھروں میں لگے جدید اسمارٹ ٹی وی اب صرف ٹی وی نہیں رہے بلکہ مکمل کمپیوٹر بن چکے ہیں، لیکن زیادہ تر لوگ ایک اہم عادت بھول جاتے ہیں، اور یہی غلطی ان کے مہنگے ٹی وی کی رفتار اور تصویر دونوں خراب کر دیتی ہے۔
ماہرین کے مطابق اسمارٹ ٹی وی کو کم از کم مہینے میں ایک بار ضرور ری اسٹارٹ کرنا چاہیے۔ جیسے کمپیوٹر ری اسٹارٹ کرنے سے میموری صاف ہوتی ہے، بیک گراؤنڈ پراسیس بند ہوتے ہیں اور آپریٹنگ سسٹم دوبارہ فعال ہوتا ہے، ویسے ہی ٹی وی میں بھی یہ عمل کارکردگی بہتر بناتا ہے، معمولی خرابیوں کو ختم کرتا ہے اور سافٹ ویئر یا فرم ویئر اپ ڈیٹس کو صحیح طریقے سے انسٹال ہونے میں مدد دیتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جیسے موبائل فون یا کمپیوٹر کو ری اسٹارٹ کرنا ضروری ہوتا ہے، ویسے ہی اسمارٹ ٹی وی کو بھی کم از کم مہینے میں ایک بار مکمل ری اسٹارٹ کرنا چاہیے۔ اس عمل سے نہ صرف رفتار بہتر ہوتی ہے بلکہ سافٹ ویئر اپ ڈیٹس بھی صحیح طریقے سے انسٹال ہوتی ہیں۔ماہرین کے مطابق اسمارٹ ٹی وی کو باقاعدگی سے ری اسٹارٹ نہ کیا جائے تو اس کی میموری بھر جاتی ہے، بیک گراؤنڈ ایپس چلتی رہتی ہیں اور سسٹم سست پڑنے لگتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ویڈیوز اٹکنے لگتی ہیں، یوٹیوب یا نیٹ فلکس ہینگ ہونے لگتے ہیں اور تصویر کا معیار بھی متاثر ہوتا ہے۔


ٹی وی کو صرف ریموٹ سے بند کرنا کافی نہیں ہوتا کیونکہ زیادہ تر اسمارٹ ٹی وی مکمل بند ہونے کے بجائے اسٹینڈ بائی موڈ میں چلے جاتے ہیں۔ اصل ری اسٹارٹ کے لیے پاور بٹن چند سیکنڈ تک دبانا ضروری ہوتا ہے تاکہ سسٹم مکمل طور پر دوبارہ لوڈ ہو سکے۔
اگر ٹی وی مسلسل مسئلہ کر رہا ہو تو پاور سائیکل کا طریقہ اپنا یا جا سکتا ہے،جس میں میں ٹی وی بند کر کے پلگ نکالا جاتا ہے اور چند سیکنڈ بعد دوبارہ آن کیا جاتا ہے۔ اس سے اندرونی سرکٹس مکمل طور پر ریفریش ہو جاتے ہیں۔
ماہرین نے تصویر بہتر بنانے کے لیے بھی کئی اہم مشورے دیے ہیں۔غلط ایچ ڈی ایم آئی پورٹ یا کم معیار کی ایچ ڈی ایم آئی کیبل استعمال کرنے سے فور کے اور ایچ ڈی آر جیسی جدید ٹیکنالوجی کا اصل فائدہ نہیں ملتا ،اس لیے دو اعشاریہ ایک ایچ ڈٰ ایم آئی پورٹ اور کیبل استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے ۔
اس طرح ٹی وی کی پکچر سیٹنگ بھی انتہائی اہم ہیں ،،سپورٹس موڈ ،مووی موڈ ،سینما موڈ جیسی سیٹنگ مختلف قسم کے مواد کےلیے الگ تجربہ فراہم کرتی ہیں ،جبکہ برائیٹ نیس ،کانٹراسٹ الگ الگ تجربہ فراہم کرتی ہیں ،اپنی پسند کے مطابق تبدیل کر کے تصویر کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
موشن سموتھنگ نامی فیچر بھی کئی ٹی وی میں تصویر کو مصنوعی بنا دیا ہے ،اس لیےماہرین اسے بند کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔
ٹی وی کے پیچھے ایل ای ڈی لائٹس لگانے سے بھی دیکھنے کا تجربہ بہت بہتر ہوتا ہے ،اسے بائیس لاٹننگ کہا جاتا ہے جو آنکھوں پر دباؤ کم کرتی ہے اور تصویر کو گہرا اور واضح محسوس کراتی ہے۔


ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر ٹی وی کے سامنے کھڑکیاں یا تیز روشنی ہو تو اسکرین پر ریفلیکشن پیدا ہوتی ہے، جس سے تصویر دھندلی لگنے لگتی ہے۔ اسی لیے ٹی وی کو مناسب زاویے اور درست فاصلے پر رکھنا ضروری ہے۔
اس کے علاوہ ایچ ڈی آر اور ڈولبی ویثں جیسےفیچرز کو آن کرنا بھی فلموں اور ڈراموں کی تصویر کو زیادہ حقیقت کے قریب بنا دیتا ہے، لیکن اس کے لیے تیز رفتار انٹرنیٹ اور اچھی اسٹریمنگ ڈیوائس بھی ضروری ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹی وی اسکرین کو باقاعدگی سے مائیکرو فائبر کپڑے سے صاف کرنا چاہیے کیونکہ دھول کی معمولی تہہ بھی تصویر کے معیار کو متاثر کر سکتی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ بہت سے لوگ بجلی بچانے کے لیے ایکو موڈ استعمال کرتے ہیں لیکن یہی موڈ اکثر تصویر کی چمک اور کارکردگی کم کر دیتا ہے،اس لیے فلمیں یا گیمز دیکھنے کے لیے اسے بند رکھنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

موضوعات : #smarttvslowdown
ShareSend

متعلقہ خبریں

کوئی مواد دستیاب نہیں
اگلی خبر
Government, IMF agree to expand tax net, improve energy reforms

حکومت ،آئی ایم ایف کا ٹیکس نیٹ بڑھانے ،توانائی اصلاحات میں بہتری پر اتفاق

یہ بھی پڑھیں

Bilawal Bhutto will arrive in Islamabad today; a second round of talks between the government and the Peoples Party is expected.

بلاول بھٹو آج اسلام آباد پہنچیں گے، حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور متوقع

28 اکتوبر , 2026
Provinces should not be divided without the consent of the people, says Barrister Gohar.

عوام کی مرضی کے بغیر صوبوں کی تقسیم نہیں ہونی چاہیئے،بیرسٹر گوہر

28 اکتوبر , 2026
Lahore High Court Justice Mohsin Akhtar Kayani resigns

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی مستعفی

28 اکتوبر , 2026
Two intelligence-based operations by security forces in Balochistan; 9 terrorists killed.

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے 2انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،9دہشت گرد ہلاک

28 اکتوبر , 2026
Giant bat with 5-foot wingspan found in Philippine forests

فلپائن کے جنگلات میں5 فٹ پروں والا دیوہیکل چمگادڑ

28 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔