کراچی پولیس چیف آزاد خان کہتے ہیں پنکی کا کیس ہمارے لیے ایک ٹیسٹ کیس ہے، ہم اسے منطقی انجام تک پہنچائیں گے، دیکھیے گا پنکی کا برانڈ نیم ہی اس کا پھندا بنے گا۔ پولیس اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی میں پنکی پکڑی گئی ۔ پنکی کے سہولت کاروں کو بھی پکڑا جا رہا ہے، ملزمہ پنکی کے فون کا فرانزک کرا لیا گیا
نیوز کانفرنس کرتے ہوئے آزاد خان نے کہا ملزمہ کے فون سے 869افراد کے نمبر ملے ، ایک سوبتیس تر کراچی کے نمبر ہیں۔ پنکی کے نیٹ ورک میں افریقا کے لوگ بھی شامل ہیں ،ملزمہ دو ہزار اٹھارہ سے کراچی میں منشیات بیچ رہی تھی ،ہم کیس میں صرف کراچی تک محدود نہیں، ،پنکی سے نشہ لے کر بیچنے والوں کو بھی پکڑا ، ملزمہ نے نو رائیڈر رکھتے ہوئے تھے ،آٹھ لاہور کے تھے
کراچی پولیس چیف کے مطابق ملزمہ کے بینک اکاونٹس کی تفصیلات لی گئی ہیں، ملزمہ کی جانب سے3 کروڑ کی ٹرانزیکشن کی گئی ہے، اس نیٹ ورک میں افریقا کے لوگ بھی ہیں، ملزمہ پنجاب میں تھی۔پنکی کیس سے متعلق ایف آئی اے اور سائبر کرائم کے ساتھ رابطہ کر لیا گیا ہے، کیس کی بڑے پیمانے پر تفتیش کی جاری ہے،








