لاہور( پاک ترک نیوز) پی ایس الیون کا دوسرا ایلیمنیٹر میچ آج ہو گا، حیدرآباد کنگزمین اور اسلام آباد یونائیٹڈ آمنے سامنے ہوں گے۔
میچ شام سات بجے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جیتنے والی ٹیم تین مئی کو فائنل میں پشاور زلمی سے ٹکرائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: فائنل میں رسائی کی جنگ ،یونائیٹڈ اور حیدر آباد جان لڑانے کیلئے تیار
حیدرآباد کنگزمین نے پہلے ایلیمنیٹر میچ میں ملتان سلطانز کو شکست دے کر دوسرا ایلیمنیٹر میچ کھیلنے کے لئے جگہ بنائی،میچ کی تیاری کیلئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں بھرپور پریکٹس سیشن کیا۔ حیدرآباد کنگز مین کے کرکٹرز نے ٹریننگ کے بجائے آرام کو ترجیح دی۔












