اسلام آباد (پاک ترک نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ترکیہ میں پاکستان کے سفیر عرفان نذیر اوعلو نے ملاقات کی ۔
ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے خطے میں دیرپا امن کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کے مسلسل عزم کا اعادہ کیا۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ خارجہ اسحاق ڈار نے دونوں ممالک کے درمیان قریبی رابطوں اور اعلی سطحی تبادلہ کو سراہتے ہوئے پاک ترکیہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید گہرا کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
ترک سفیر نے مشرق وسطیٰ کے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی جاری کوششوں کے لیے صدر رجب طیب اردوان کی تعریف اور حمایت سے آگاہ کیا۔












