
آر اے شمشاد
پاکستان سپر لیگ سیزن 11اپنے اختتام مراحل کی جانب گامزن ہے ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور حیدر آباد کنگز مین فائنل معرکے میں جانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگائیں گی ۔
پی ایس ایل اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ آخری مرحلے میں پہنچ گیا ہے ۔ ایلیمنیٹر ٹو میں حیدر آباد کنگز مین کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے آج ہو گا ۔ یہ میچ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ شام سات بجے شروع ہو گا ۔دونوں ٹیمیں فائنل معرکہ میں رسائی حاصل کرنے کیلئے بھرپور محنت کر رہی ہیں ۔
میچ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم کا مقابلہ ٹرافی کے حصول کیلئے پشاور زلمی سے 3فروری کو اسی گرائونڈ میں ہو گا ۔
پشاور زلمی نے کوالیفائرز میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دی تھی اور فائنل کا ٹکٹ کٹوایا تھا جبکہ حیدر آباد کنگز مین نے ایلیمنیٹر ون میں ملتان سلطانز کو شکست دی تھی ۔ فائنل میں پہنچنے کیلئے یونائیٹڈ اور حیدر آباد ایڑی چوٹی کا زور لگائیں گی ۔
پی ایس ایل کی بات کی جائے تو لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ اب تک 3مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر چکے ہیں جبکہ ملتان سلطانز ،پشاور زلمی ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز ایک ایک بار ٹرافی گھر لے جا چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے 2024میں آخری ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جبکہ پشاور زلمی نے واحد ٹائٹل 2017میں اپنے نام کیا تھا جبکہ حیدر آباد کنگز مین پہلی بار پی ایس ایل کا حصہ بنی ہے ۔












