لاہور (پاک ترک نیوز )پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی افواہوں کے بعد پٹرول پمپس پر رش بڑھ گیا ،کراچی، لاہور، ملتان اور دیگر شہروں میں پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں، قیمتوں میں اضافے کے خدشے کے پیش نظر شہریوں نے تاریخ بدلنے سے پہلے حتی الوسع زیادہ پیٹرول خریدنے کی طرف کوششیں تیز کردی ہیں۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کی صورت میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی اضافے کا خدشہ ہے، اس صورتحال میں شہریوں کی کوشش ہے کہ پرانی قیمت کا جس قدر فائدہ اٹھا سکتے ہيں اٹھا لیا جائے۔
ادھر پٹرولیم ڈویژن کا کہناہے یکم مئ سے پیٹرول پمپس کی بندش کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ، پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی بلا تعطل جاری رہے گی، ایسے منفی پروپیگنڈے کے ذریعے عوام میں بے چینی پھیلانے سے گریز کیا جائے ،مشرق وسطہ جنگ کے آغاز سے ہی پیٹرولیم سپلائی بغیر کسی تعطل کے برقرار رکھی گئی ہے،












