واشنگٹن(پاک ترک نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آج ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے نئے منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی۔امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق سینٹکام کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر صدر کو ان منصوبوں سے آگاہ کریں گے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹرمپ یا تو مذاکرات میں تعطل ختم کرنے یا جنگ کے خاتمے سے قبل فیصلہ کن کارروائی پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران کے خلاف ’مختصر اور طاقتور‘ حملوں کا منصوبہ تیار کیا ہے جس میں ممکنہ طور پر بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جائے گا تاکہ ایران کو جوہری معاملے پر زیادہ لچک کے ساتھ دوبارہ مذاکرات کی میز پر لایا جا سکے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک اور منصوبہ بھی زیر غور ہے جس میں آبنائے ہرمز کے کچھ حصے پر کنٹرول حاصل کر کے اسے تجارتی جہازرانی کے لیے دوبارہ کھولا جائے گا اور اس میں زمینی افواج کا استعمال بھی شامل ہو سکتا ہے۔












