واشنگٹن(پاک ترک نیوز ) ا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت سچویشن روم میں اہم اجلاس ہوا جس میں ایران کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گی ا، صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایرانیوں سے فون پر بات کی۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ، وزیر خارجہ مارکو رُوبیو، وزیر جنگ پیٹر ہیگستھ، وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ، وائٹ ہاؤس کی چیف آف اسٹاف سوزی وائلز ،اسٹیو وٹکوف، سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف اور جوائنٹ چیفس کے چیئرمین ڈین کین نے شرکت کی ،رپورٹس کے مطابق سچویشن روم میں منعقد اجلاس میں آبنائے ہرمز سے متعلق نئی صورتحال اور ایران سے مذاکرات پر بات پر گفتگو کی گئی۔امریکی میڈیا کے مطابق اجلاس میں صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایرانیوں سے فون پر بات کی۔وائٹ ہاؤس نے سچویشن روم اجلاس سے متعلق تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔












