جدہ (پاک ترک نیوز )پاکستانی لڑاکا طیارے دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب میں تعینات کر دیئے گئے۔ سعودی وزارت دفاع کے مطابق پاکستانی لڑاکا طیارے اور معاون طیارے باہمی دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کے ایک ایئر بیس پر پہنچ گئے۔ کنگ عبدالعزیز ایئر بیس پر یہ تعیناتی دونوں ملکوں کی فوجی ہم آہنگی کو مضبوط کرنے اور آپریشنل تیاری بڑھانے کے لیے کی گئی ہے، تاکہ علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی میں مدد مل سکے،یہ دفاعی معاہدہ گزشتہ ستمبر میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ہوا تھا۔معاہدے کے تحت دونوں ممالک نے اتفاق کیا ہے کہ اگر کسی ایک ملک پر حملہ ہو تو اسے دونوں ملکوں پر حملہ سمجھا جائے گا












