اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔
ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 134روپے 81پیسے کی کمی کی گئی ، نئی قیمت 385روپے 54پیسے،، پٹرول کی قیمت 11روپے 83پیسے کم کر دی گئی،، نئی قیمت 366روپے 58پیسے ہوگئی۔
وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں کہا خلیج میں جنگ کے بجائے امن کی بات ہو رہی ہے، فریقین آمنے سامنے تھے، خطے میں تباہی کا منظر تھا، فریقین بات چیت کے ذریعے معاملات طے کرنے پر راضی ہیں،، میری دعوت پر دونوں ممالک کی لیڈرشپ اسلام آباد آ رہی ہے، فیلڈمارشل سید عاصم منیر نے جنگ بندی کے لئے تاریخ ساز کردار ادا کیا،، یہ پاکستان کے لئے ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کے لئے فخر کا لمحہ ہے۔












