اسلام آباد (پاک ترک نیوز )ملک بھرمیں 84421 افراد میں ایچ آئی وی ایڈز تشخیص ہونے کا انکشاف ہوا ہے ،وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے تحریری جواب قومی اسمبلی میں پیش کر دیا،وزیر صحت کے مطابق ملک بھر میں 84421 افراد ایچ آئی وی ایڈز کے ساتھ زندگی بسر کر رہے ۔ چ آئی وی وائرس سے سب سے زیادہ پنجاب اور سندھ میں افراد متاثر ہیں۔حکومت ایڈز سے بچاؤ کے لئے جامع اور کثیر الجہتی پالیسی پر عمل کر رہی ہے۔قومی اسمبلی اجلاس میں ایرانی سیکیورٹی چیف و سابق سپیکر علی لاریجانی شہید کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ،سینیٹر شیری رحمان کی صاحبزادی کی وفات پر بھی ایوان میں فاتحہ خوانی کی گئی ،












