بیجنگ ( پاک ترک نیوز) چین ایک نئے اور دنیا کے انوکھے منصوبے پر کام کر رہا ہے جس کے ذریعے وہ نہ صرف اپنی معیشت کو سہارا دے گا بلکہ نئی راہیں بھی کھولے گا ۔ چین تقریباً 83میل لمبا شپنگ روٹ بنانے پر کام کر ہرا ہے جس کے ذریعے وہ اپنے جنوبی مغربی اندرونی علاقوں براہ راست عالمی سمندروں سے جوڑے گا جس تے تجارت میں نمایاں اضافے کا امکان ہے ۔اس منصوبے کا نام پنگولو کینال (Pinglu Canal، ) ہے۔
چین کو اس وقت جس مسئلے کا سامنا وہ سامان کو بندرگاہ تک پہنچانے کیلئے طویل اور مہنگا زمینی سفر ہے جس میں وقت اور لاگت دونوں زیادہ لگتے ہیں ۔اس کے برعکس، یہ کینال ایک مختصر اور مؤثر راستہ فراہم کرے گا، جس کے ذریعے کارگو جہاز براہِ راست دریاؤں سے سمندر تک جا سکیں گے۔
یہ منصوبہ ناننگ کے علاقے سے شروع ہو کر Qinjiang دریا کے ذریعے Beibu Gulf (Gulf of Tonkin) تک جائے گا۔ حکام کے مطابق، اس سے سینکڑوں میل کا فاصلہ کم ہوگا، جس کے نتیجے میں ٹرانسپورٹ لاگت میں کمی اور ترسیل کی رفتار میں اضافہ ہوگا۔
یہ منصوبہ ناننگ کے علاقے سے شروع ہو کر Qinjiang دریا کے ذریعے Beibu Gulf (Gulf of Tonkin) تک جائے گا۔ حکام کے مطابق، اس سے سینکڑوں میل کا فاصلہ کم ہوگا، جس کے نتیجے میں ٹرانسپورٹ لاگت میں کمی اور ترسیل کی رفتار میں اضافہ ہوگا۔
Pinglu Canal کو چین کے “New International Land-Sea Trade Corridor” کا اہم حصہ قرار دیا جا رہا ہے، جس کا مقصد مغربی چین کو عالمی منڈیوں سے بہتر طور پر جوڑنا ہے۔ یہ منصوبہ 2026 کے آخر تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔
ماہرین کے مطابق، اس کینال کے اثرات صرف چین تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ عالمی سپلائی چین اور اشیاء کی قیمتوں تک بھی پہنچ سکتے ہیں۔ اسی لیے دنیا بھر میں اس منصوبے کو گہری نظر سے دیکھا جا رہا ہے۔












