اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے اثرات پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پرپڑنے لگے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کیلئے اہم تجاویز وزیراعظم کو پیش کر دی گئیں ۔
وزارت توانائی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر پندرہ دنوں کی بجائے ہفتہ وار نظر ثانی کرنے کی تجویز دے دی ۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں عالمی مارکیٹ کی مسابقت سے ایڈجسٹ کی جائیں گی، وزیراعظم معاشی ٹیم کی مشاورت سے قیمتوں کو ریوائز کرنے کا فیصلہ کریں گے،صورتحال سنگین رہنے کی صورت میں وفاقی حکومت کیجانب سے جلد فیصلہ متوقع ، پٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف بھی مانیٹرنگ سخت کر دی گئی۔












