نئی دہلی (پاک ترک نیوز )مودی ایران حملے سے پہلے اسرائیل کیوں گیا؟ انٹرنیشنل میڈیا اور بھارتی اپوزیشن مودی پر برس پڑی،،،،ایران پر حملے سے پہلے اسرائیل یاترا کی ٹائمنگ نے سنگین سوالات کھڑے کر دیئے ،عالمی میڈیا کے مطابق مودی نے نیتن یاہو کو ایران کے خلاف ممکنہ امداد کی یقین دہانی کروائی ،، سابق امریکی وزیر دفاع کے مشیر ڈگلس میکگریگر کے مطابق امریکی بحریہ بھارتی بندرگاہیں استعمال کر رہی ہے۔۔ اسرائیلی صحافی ایتائے میک نے دی وائر میں مودی کو نیتن یاہو کی انتخابی مہم کا سستا اشتہار قرار دیا۔۔بلوم برگ کے مطابق مودی کا ایران حملے سے پہلے دورہ اسرائیل مشکوک اور سفارتی طور پر خطرناک عمل تھا












