واشنگٹن (پاک ترک نیوز)وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیٹی زکریا کو عہدہ سنبھالنے کے صرف پانچ روز بعد ہی ہٹا دیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق کیٹی زکریا کو اپنی پہلی پریس بریفنگ کے دوران ذرائع ابلاغ کے سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ ان کی قانونی اسناد سے متعلق سوالات نے بھی تنازع کو جنم دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو جائے گی،ڈونلڈ ٹرمپ
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ کیٹی زکریا کو اپنی ملازمت کے حوالے سے ایک بار پھر غور کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ممکن ہے وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا عہدہ کیٹی زکریا کے لیے موزوں نہ ہو۔






