ابوجا(پاک ترک نیوز )پاکستان کی پولو ٹیم نے نائیجیریا کو 5 کے مقابلے میں 9 گول سے شکست دے کر 13ویں پولو ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
نائیجیریا میں جاری کوالیفائرز کے فیصلہ کن مقابلے میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا اور میزبان ٹیم کو شکست دے کر عالمی کپ میں جگہ پکی کرلی۔
پاکستان نے کوالیفائرز کے افتتاحی میچ میں ایران کو 6.5 کے مقابلے میں 10 گول سے شکست دی تھی، جبکہ دوسرے میچ میں روایتی حریف بھارت کو 4.5 کے مقابلے میں 7 گول سے ہرایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: خلیج میں جنگ کے بادل منڈلانے لگے، امریکا کا تیسرا طیارہ بردار بحری جہاز مشرق وسطیٰ پہنچ گیا
پولو ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستان، بھارت، ایران اور میزبان نائیجیریا کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ یہ مقابلے 9 سے 16 نومبر 2026 تک نائیجیریا میں جاری رہے۔
واضح رہے کہ 13واں پولو ورلڈ کپ فروری 2027 میں یوراگوئے میں کھیلا جائے گا، جہاں پاکستان کی قومی ٹیم عالمی اعزاز کے حصول کے لیے میدان میں اترے گی۔






