کولمبو ( پاک ترک نیوز) روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026کا بڑا مقابلہ آج ہو گا ۔
تفصیلات کے مطابق پاک بھارت بڑا میچ آج کولمبو میں کھیلا جا رہا ہے جس کیلئے شائقین کرکٹ کا انتظار ختم ہونے کے قریب ہے ۔
یہ میچ پریمادا سٹیڈیم میں آج شام ساڑھے چھ بجے شروع ہو گا ۔قومی ٹیم ایونٹ کے بڑے معرکہ کیلئے کولمبو میں موجود ہے اور بھرپور ٹرینگ کی ہے ۔ دوسری جانب بھارتی ٹیم نے بھی بھرپور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا ہے ۔
بھارتی ٹیم کے اعصاب پر پاکستانی سپنر عثمان طارق سوار ہیں ۔ پریکٹس سیشن کے دوران بھی ان کی ایکشن کی بھرپور پریکٹس پر زور دیا گیا ہے ۔
اس ہائی وولٹیج میچ کیلئے سری لنکا میں موجود پاکستان بھارتی شائقین کرکٹ میں جوش و خروش دیدنی ہے ۔میچ کی تمام ٹکٹس پہلے ہی فروخت ہو چکی ہیں ۔
اگر دونوں ٹیموں کی ورلڈ کپ کے میچز کی بات کی جائے تو انڈیا کا پلڑا بھاری ہے ۔ بھارت نے کل کھیلے گئے 8میچز میں سے 7میں کامیابی سمیٹی ہے ۔ پاکستان اب تک انڈیا کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ایک بار شکست سے دوچار کر چکا ہے ۔ قومی ٹیم کو بابر اعظم سے بہت ہی امیدیں وابستہ ہیں ۔












