اسلام آباد(پاک ترک نیوز)سپریم کورٹ نے پانچ سالہ بچے سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں ملزم شاہ رخ کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔
سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ پانچ سالہ بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی اسکول میں ہوئی، ایسا واقعہ بالکل درست نہیں اور ایسے ملزمان کے ساتھ نرمی نہیں برتی جا سکتی۔
ملزم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ پولیس نے بھی زیادتی ثابت نہ ہونے کا ذکر کیا ہے، جبکہ طبی رپورٹ سے بھی زیادتی ثابت نہیں ہوتی۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کا ذخیرہ اندوزی اور گرانفروشی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ اگر پولیس نے عدم شواہد کی بات کی ہے تو ٹرائل کورٹ کو فیصلہ کرنے دیا جائے۔ زیادتی ہوئی یا نہیں، اس کا تعین ٹرائل کورٹ کرے گی۔
ملزم شاہ رخ کے خلاف 24 اگست 2026 کو ایبٹ آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔









