پیر , 9 نومبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home پاکستان

خیبرپختونخوا کی سرکاری جامعات مالی بحران کا شکار، وفاق سے 18 ارب روپے کا خصوصی پیکج مانگ لیا

4 گھنٹے پہلے
A A
Public universities in Khyber Pakhtunkhwa are facing a financial crisis; a special package of 18 billion rupees has been requested from the federal government.
Share on Facebookwhatsapp

پشاور(پاک ترک نیوز ) خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کی سرکاری جامعات کو شدید مالی بحران سے نکالنے کے لیے وفاقی حکومت سے 18 ارب روپے کے خصوصی مالی پیکج کی فراہمی کی درخواست کردی۔

اس حوالے سے وفاقی حکومت کو ارسال کیے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سرکاری جامعات کی مالی مشکلات اس حد تک بڑھ چکی ہیں کہ ان کا وجود اور مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے۔

خط کے مطابق جامعات کے بقایا جات اور واجبات کی ادائیگی کے لیے 6 ارب روپے کی یکمشت گرانٹ، ترقیاتی منصوبوں اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے مزید 6 ارب روپے جبکہ جامعات کے مستقل مالی استحکام کے لیے انڈومنٹ فنڈز کی مد میں 6 ارب روپے فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت نے مالی سال 2026-27 کے لیے مجموعی طور پر 18 ارب روپے کا خصوصی پیکج تجویز کیا ہے۔

خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جامعات کو ملنے والی باقاعدہ گرانٹس ضروری اخراجات پورے کرنے کے لیے ناکافی ہیں۔ بجلی، گیس، تجربہ گاہوں اور سیکیورٹی کے اخراجات میں مسلسل اضافے کے باعث مالی دباؤ بڑھ رہا ہے جبکہ تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی بھی جامعات کے لیے مشکل ہوتی جا رہی ہے۔

حکومت کے مطابق دور دراز اضلاع میں قائم نئی جامعات کو بھی شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ فیسوں پر انحصار بڑھ چکا ہے جبکہ طلبہ پر مزید مالی بوجھ ڈالنے کی گنجائش باقی نہیں رہی۔

خط میں نشاندہی کی گئی ہے کہ متعدد جامعات بجٹ خسارے اور واجب الادا بلوں کے باعث مشکلات کا شکار ہیں جبکہ تجربہ گاہوں، کتب خانوں، طلبہ کی رہائش گاہوں اور جدید ڈیجیٹل سہولتوں کا نظام بھی متاثر ہو رہا ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت نے وفاق سے مطالبہ کیا ہے کہ اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے ذریعے خصوصی گرانٹ جاری کی جائے اور جامعات کے تنخواہوں اور پنشن کے اخراجات میں وفاقی حکومت کی شراکت کے لیے مستقل طریقہ کار وضع کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں آزادی صحافت پر طالبان کی پابندیاں، 77 سے زائد صحافی گرفتار

خط میں کہا گیا ہے کہ جامعات میں سرمایہ کاری دراصل پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، اس لیے معاملے پر فوری فیصلہ ہزاروں طلبہ اور ملازمین کے مستقبل کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔

موضوعات : 18 billionrequestedfinancial crisiskpkuniversities
ShareSend

متعلقہ خبریں

کوئی مواد دستیاب نہیں
اگلی خبر
OGDCL faces difficulties in achieving full production from Bargazai oil field

او جی ڈی سی ایل کو بارگزئی آئل فیلڈ سے مکمل پیداوار حاصل کرنے میں مشکلات

یہ بھی پڑھیں

Somalia has declared the plan to establish an Israeli embassy in Somaliland illegal.

صومالیہ نے صومالی لینڈ میں اسرائیلی سفارت خانہ قائم کرنے کا منصوبہ غیر قانونی قراردیدیا

9 نومبر , 2026
Tent Pegging World Cup 2026 National Team Departs for Jordan

ٹینٹ پیگنگ ورلڈ کپ 2026، قومی ٹیم اردن روانہ

9 نومبر , 2026
Ball-tampering scandal David Warner also speaks out following Usman Khawaja's revelations

بال ٹیمپرنگ اسکینڈل: عثمان خواجہ کے انکشافات کے بعد ڈیوڈ وارنر بھی بول پڑے

9 نومبر , 2026
Karachi Significant progress in the investigation into the murder of former SHO Javed Abro

کراچی: سابق ایس ایچ او جاوید ابڑو کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

9 نومبر , 2026
Lahore Two people killed in a shooting in the Hair area; incident linked to a long-standing enmity.

لاہور: ہیئر کے علاقے میں فائرنگ، دیرینہ دشمنی پر 2افراد قتل

9 نومبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔