اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) صدر آصف علی زرداری نے امریکا کی قیادت اور عوام کو یوم آزادی پر مبارکباد دی ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام تہنیتی خط لکھا ہے ،صدر زرداری نے لکھا امریکا آزادی ،جمہوریت اور مساوی مواقع جیسے اقدار آگے بڑھا رہا ہے،ڈھائی سو سال میں امریکی عوام کے کارناموں نے دنیا کی ترقی میں کردار ادا کیا ۔
صدر آصف علی زرداری نے لکھا پاک امریکا تعلقات باہمی احترام ،مفادات ،امن و خوشحالی کے مشترکہ عزم پر استوار ہیں ،امریکا میں موجود پاکستانیوں نے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں کردار ادا کیا ۔،امریکا اور پاکستان کے تعلقات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں ۔
صدرآصف علی زرداری نے توانائی ،تجارت ،دفاع سمیت دیگر شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر زور دیا اور کہاپاک امریکا مضبوط تعلقات کی اہمیت گزشتہ سال مئی میں ثابت ہوئی ،بدلتے عالمی مناظر میں پاک امریکا شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کبھی کسی کےسامنے نہیں جھکا،ڈونلڈ ٹرمپ
صدر مملکت نے ایران کے ساتھ مذاکرات میں پاکستان پر امریکا کے اعتماد کو سراہا ۔پائیدار حل صرف مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے ہی نکل سکتا ہے،صدر ٹرمپ نے دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ بندی کی کامیاب ب ثالثی کرائی ،صدر آصف علی زرداری نے صدر ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔












