واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے امریکاآج دنیاکاسب سے طاقتوراورترقی یافتہ ملک ہے۔ امریکا کبھی کسی کےسامنے نہیں جھکا۔ امریکا امن پسند ہے لیکن کسی خطرے کو برداشت نہیں کرے گا، ہم نے وینز ویلا کو ایک دن میں شکست دی ۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر کو کرپٹو کرنسی کے کاروبار سے ایک ارب ڈالر کمائی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جشن آزادی کی تقریب سے خطاب میں کہا ہمارے پاس دنیا کا سب سے منصفانہ ،پائیدار آئین اور مضبوط ترین ملک ہے۔ مڈ ٹرم الیکشن ہم جیتیں گے ،اگر خود ہارنا نہ چاہیں، سیو امریکا ایکٹ پاس ہو گیا تو سو سال تک ری پبلکنز ہار نہیں سکیں گے۔












