لوئر دیر (پاک ترک نیوز )لوئر دیر میں فتنہ الخوارج کے خلاف پولیس، سی ٹی ڈی اور ایلیٹ فورس کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، متعدد خارجی جہنم واصل کر دیئے گئے۔
انسپکٹر جنرل پولیس ذوالفقار حمید کا کہناہےلوئر دیر کے علاقے حیدرے کنڈو ٹاپ میں پولیس، سی ٹی ڈی اور ایلیٹ فورس نے فتنہ الخوارج کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران مؤثر کارروائی کی۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں آپریشن ،مزید 7 دہشت گرد ہلاک ،تعداد 102 ہو گئی
آئی جی پی خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ خارجیوں کے حملے کا پولیس نے بھرپور اور بہادری سے مقابلہ کیا جبکہ کارروائی کے دوران خوارج کو بھاری نقصان پہنچایا گیا












