اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا آج ہونے والا پشاور کا ایک روزہ دورہ ملتوی کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم کو خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی صورت حال اور دیگر امور پر بریفنگ دی جانی تھی۔
دورے کا مقصد صوبے کی صورت حال کا جائزہ لینا اور ایمرجنسی و گورنر راج کے نفاذ کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں گورنر راج مجبوری میں لگایا گیا، حمایت جاری رکھیں گے، دانیال چودھری
تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا پشاور کا یہ پہلا دورہ ہونا تھا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی کابینہ کے بعض دیگر وزرا نے بھی وزیراعظم کے ہمراہ پشاور روانہ ہونا تھا۔












