کراچی(پاک ترک نیوز) عوام راج تحریک کے سربراہ اقرار الحسن کو لاہور کے علاقے ڈیفنس سے گرفتار کرنے کے بعد کراچی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا، جہاں عدالت نے قومی سائبر جرائم تحقیقاتی ادارے کی درخواست منظور کرتے ہوئے اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ محسن نقوی سے یورپی کمشنر برائے داخلی امور کی ملاقات
اقرار الحسن کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی اوّل کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ان کے خلاف قومی سائبر جرائم تحقیقاتی ادارے میں مقدمہ نمبر 101/2026 درج ہے۔
عدالتی کارروائی مکمل ہونے کے بعد تحقیقاتی ادارے کی ٹیم اقرار الحسن کو واپس تحویل میں لے گئی۔








