پشاور(پاک ترک نیوز)خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ، وزیراعلیٰ ہاؤس اور وزیراعلیٰ اسکواڈ پر تعینات اسپیشل برانچ کے 48 اہلکار فوری طور پر واپس طلب کر لیے گئے۔
احکامات کے مطابق تمام متعلقہ بالائی اور زیریں عملے کو سکیورٹی سیکشن، اسپیشل برانچ ہیڈکوارٹرز میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واپس بلائے گئے اہلکاروں میں چار سب انسپکٹرز، چھ اسسٹنٹ سب انسپکٹرز اور دیگر تکنیکی و سکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ میں 24 فیصد سے زائد لڑکیوں کی شادی 18 سال سے پہلے ہونے کا انکشاف
فہرست میں سب انسپکٹرز راحت شاہ، حکیم اللہ، گل محمد، امیر نواز اور وقار احمد سمیت متعدد اہلکاروں کے نام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف عہدوں پر تعینات اہلکاروں اور کانسٹیبلز کو بھی واپس طلب کیا گیا ہے۔






