
آراے شمشاد
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2026کا فائنل معرکہ کل روایتی حریف آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا ۔
آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کو سیمی فائنل میں شکست دے کر فائنل کا ٹکٹ کٹوایا ہے جبکہ انگلینڈ نے سائوتھ افریقہ کو ہرا کر آخری معرکہ میں رسائی حاصل کی ہے ۔
آسٹریلیا اس سے قبل 6مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر چکا ہےجبکہ انگلینڈ کی ٹیم نے آخری بار ٹرافی 2009میں اپنے نام کی تھی اور اس کے بعد اس کا انتظار ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا تھا تاہم اس بار انگلینڈ 17برس بعد ٹرافی اپنے نام کرنے کیلئے پرعزم ہے ۔
آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی ابھی تک ایشیائی ممالک کی پہنچ سے دور رہی ہے ۔پاکستان اور انڈیا سمیت کوئی بھی ایشیائی ٹیم ابھی تک ٹائٹل حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: 1930سے2022تک کن کن ممالک نے فیفا ورلڈ کپ جیتا؟
پاکستان ویمنز ٹیم کی کارکردگی اس ورلڈ کپ میں انتہائی ناقص رہی اور شاہین صرف ایک ہی جیت اپنے نام کر سکی ہیں جبکہ روایتی حریف بھارت سمیت 4میچز میں ناکام کا منہ دیکھنا پڑا ہے ۔قومی ویمنز کی ٹیم ناقص کارکردگی نے کئی سوالات کھڑے کردیئے ہیں ۔
شائقین کی جانب سے پاکستان ٹیم کی مسلسل شکستوں پر آڑے ہاتھوں لیا ہے اور ناقص سلیکشن اور من پسند افراد کی شمولیت کے الزامات بھی عائد کئے ہیں ۔ ہیڈ کوچ وہاب ریاض کوبھی مسلسل تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔
اب تک آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے 9میگا ایونٹ ہو چکے ہیں جہاں آسٹریلیا 6بار ٹرافی گھر لے جا چکا ہے جبکہ انگلینڈ ، ویسٹ انڈیز اورنیوزی لینڈ نے ایک ایک بار ٹائٹل اپنے نام کیا ہے ۔












