جمعرات , 10 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 2

وزیراعظم کی ترک سیل کو پاکستانی اداروں کے ساتھ طویل مدتی تعاون کی دعوت

2 مہینے پہلے
A A
وزیراعظم کی ترک سیل کو پاکستانی اداروں کے ساتھ طویل مدتی تعاون کی دعوت
Share on Facebookwhatsapp

استنبول(پاک ترک نیوز )ترک سیل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی طحہ کوچ کی وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ہے۔وزیراعظم نے ڈیجیٹل اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعاون کو مزید گہرا کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے پاکستان،ترکیہ ڈیجیٹل کوریڈور کے قیام کے حوالے سے حکومت کے وژن کا ذکر کیا اور کہا کوریڈور کا مقصد علاقائی ڈیجیٹل رابطوں کو مضبوط بنانا، سرحد پار محفوظ ڈیٹا کے تبادلے کو آسان بنانا اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے انضمام کو فروغ دینا ہے۔

وزیراعظم نے پاکستان میں تیزی سے ترقی کرتے ہوئے ڈیجیٹل منظرنامے کو اجاگر کیا۔وزیراعظم نے ترک سیل کو پاکستانی اداروں کے ساتھ طویل مدتی تعاون کی دعوت دی

وزیراعظم نے کمپنی کو ٹیلی کمیونیکیشن آلات کی مقامی تیاری، سافٹ ویئر کی تیاری، ڈیجیٹل مہارتوں کے فروغ اور استعداد کار بڑھانے کے شعبوں میں شراکت داری پر راغب کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا اس طرح کے تعاون سے پاکستان کا ٹیکنالوجی ایکو سسٹم مضبوط ہوگا اور ساتھ ہی جدت، روزگار اور پائیدار ترقی کے مواقع پیدا ہوں گے۔

وزیراعظم نے شفاف اور سرمایہ کاری دوست کاروباری ماحول برقرار رکھنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا اور کہا اس عمل میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا تعاون شامل ہے تاکہ اہم شعبوں، بالخصوص انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز میں اسٹریٹجک سرمایہ کاری کو آسان بنایا جا سکے۔

علی طحہ کوچ نے حکومتِ پاکستان کے مستقبل پر مبنی ڈیجیٹل تبدیلی کے ایجنڈے کو سراہا اور ٹیلی کمیونیکیشن، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں تعاون کے مواقع تلاش کرنے میں ترک سیل کی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

علی کوچ نے متعلقہ پاکستانی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے کمپنی کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ باہمی طور پر فائدہ مند شراکت داریاں قائم کی جا سکیں جو پاکستان اور ترکیہ کے مشترکہ اقتصادی اور تکنیکی اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہوں۔

موضوعات : shahbazsharifturkeyvisit
ShareSend

متعلقہ خبریں

Chinese missiles, Turkish artillery... Pakistan's new anti-drone system.
تازہ ترین

چین کے میزائل، ترکیہ کی توپیں۔۔۔ پاکستان کا نیا اینٹی ڈرون نظام

9 ستمبر , 2026
Impact of Middle East conflict Turkey sets inflation rate target at 28.4%.
تازہ ترین

مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کے اثرات، ترکیہ میں مہنگائی کی شرح کا ہدف 28.4مقرر

8 ستمبر , 2026
Unified tourist visa for Gulf countries to be issued soon Gulf Cooperation Council
تازہ ترین

خلیجی ممالک کا متحدہ سیاحتی ویزا جلد جاری ہوگا، خلیجی تعاون کونسل

7 ستمبر , 2026
Baykar drones making waves in Türkiye's defense industry
تازہ ترین

ترکیہ کی دفاعی صنعت میں بائیکار ڈرونز کی دھوم

7 ستمبر , 2026
یونان کا ترکیہ کی یورپی یونین میں شمولیت کی حمایت کا اعلان
تازہ ترین

یونان کا ترکیہ کی یورپی یونین میں شمولیت کی حمایت کا اعلان

5 ستمبر , 2026
ترکیہ کی نئی آبدوز ،وزن 2700ٹن،40افراد پر مشتمل عملہ تعینات ہو گا
تازہ ترین

ترکیہ کی نئی آبدوز ،وزن 2700ٹن،40افراد پر مشتمل عملہ تعینات ہو گا

5 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Why are houses made of mud cool

مٹی سے بنے گھر کیوں ٹھنڈے ہوتے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں

صدر آصف علی زرداری لندن سے وطن واپس روانہ

صدر آصف علی زرداری لندن سے وطن واپس روانہ

9 ستمبر , 2026
مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کا نکاح 12ستمبر کو ہو گا

مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کا نکاح 12ستمبر کو ہو گا

9 ستمبر , 2026
تیسرا ٹیسٹ: پاکستان ٹیم مشکلات کا شکار، 100 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ

تیسرا ٹیسٹ: پاکستان ٹیم مشکلات کا شکار، 100 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ

9 ستمبر , 2026
جاپان، ایشین گیمز کے میزبان شہر میں سیلابی صورتحال

جاپان، ایشین گیمز کے میزبان شہر میں سیلابی صورتحال

9 ستمبر , 2026
سانحہ پمز پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں حکام کی طلبی

سانحہ پمز پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں حکام کی طلبی

9 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔