کیف(پاک ترک نیوز)یوکرینی کمپنی ایف ڈرونز نے روسی جیٹ انجن سے چلنے والے حملہ آور ڈرونز کا مقابلہ کرنے کے لیے ایف جیٹ 80 نامی انٹرسیپٹر ڈرون تیار کرنے پر کام شروع کر دیا ہے۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق نئے ڈرون کی متوقع قیمت تقریباً 7 ہزار ڈالر رکھی گئی ہے، جبکہ اسے کم لاگت پر بڑے پیمانے پر تیار کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ۔
کمپنی کے مطابق ایف جیٹ 80 میں 8 سے 10 کلوگرام فورس تھرسٹ پیدا کرنے والا چھوٹا جیٹ انجن استعمال کرنے کا منصوبہ ہے۔ ڈرون کی درستگی بہتر بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت کی مدد سے فضائی اہداف کی نشاندہی اور ان کا تعاقب کرنے کی صلاحیت بھی شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
ملیٹرنی کے مطابق کمپنی کے انجینئر ڈیزائنر ایگور کا کہنا ہے کہ یہ ڈرون پہلے ہی کئی اہداف کو روک کر تباہ کر چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی نظر بندی میں مزید 30 روز کی توسیع، لاہور ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع
رپورٹ کے مطابق ایف جیٹ 80 کا بنیادی مقصد روس کے جیٹ انجن سے چلنے والے جیران طرز کے حملہ آور ڈرونز کا مقابلہ کرنا ہے۔ روایتی پسٹن انجن والے ڈرون نسبتاً کم رفتار سے پرواز کرتے ہیں، جس کے باعث انہیں انٹرسیپٹر ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنانا آسان ہوتا ہے، جبکہ جیٹ انجن سے چلنے والے ڈرون زیادہ رفتار کے باعث فضائی دفاعی نظام کے لیے زیادہ چیلنج بن سکتے ہیں۔






