راولپنڈی( پاک ترک نیوز) سابق آرمی چیف جنرل عبدالوحید کاکڑ آج راولپنڈی میں انتقال کر گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاک فوج کے تمام رینکس نے جنرل عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے مرحوم جنرل کے ممتاز فوجی کیریئر، قائدانہ صلاحیتوں اور پاک فوج کے لیے ان کی گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کی 78ویں برسی ، مسلح افواج کا خراجِ عقیدت
پاک فوج نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے بلندیِ درجات اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی ہے۔






