واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) روسی تیل کی خریداری پر پابندیاں عائد کرنے والے امریکا نے خود روس سے ڈیزل کی بڑی مقدار حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی مڈٹرم انتخابات سے پہلے روس کے ساتھ تیل کی فراہمی کے معاملے پر بڑا یوٹرن لے لیا، ڈیل کے تحت روس فوری طور پر تین لاکھ ٹن سے زائد ڈیزل فراہم کرے گا،نومبر میں مزید پانچ لاکھ ٹن ڈیزل کی فراہمی کا اعلان کیا گیا،روسی ریفائنریز کی صورتحال کے مطابق مزید 30 لاکھ ٹن ڈیزل بھی فراہم کیے جانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ محسن نقوی کا مارگلہ روڈ کی موٹر وے تک توسیع کا معاہدہ31دسمبر تک مکمل کرنے کا حکم
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور بات چیت کو کامیاب قرار دیا،کہا کہ روسی ڈیزل کی اضافی سپلائی سے امریکا سمیت عالمی منڈی میں قیمتیں کم کرنے میں مدد ملے گی۔صدر ٹرمپ نےآئل ریفائنریز اور پٹرولیم کمپنیوں پر زوردیا کہ وہ فوری طور پر قیمتوں میں کمی کریں اور عوام کو ریلیف فراہم کریں،انہوں نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ امریکا کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ہے اور تیل کی بھاری سپلائی فراہم کی جا رہی ہے۔












