تہران (پاک ترک نیوز)ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے آبنائے ہرمز سے متعلق بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو ایرانیوں کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پڑیں گے۔
محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ ایران نے تاریخ میں کئی طاقتور حملہ آوروں کا مقابلہ کیا، جو بالآخر ناکامی اور ذلت کے ساتھ واپس گئے۔ ان کے مطابق، سکندر اعظم کی تاریخ دہرانے کی کوشش کرنے والوں کا انجام بھی ایرانیوں کے ہاتھوں اچھا نہیں ہوگا
یہ بھی ُپڑھیں :وزیر داخلہ محسن نقوی کا مارگلہ روڈ کی موٹر وے تک توسیع کا معاہدہ31دسمبر تک مکمل کرنے کا حکم
ایرانی اسپیکر نے مزید کہا کہ دنیا پر حکمرانی کے خواب دیکھنے والے ماضی میں بھی ناکام ہوئے ہیں۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز پر کنٹرول کے معاملے پر کشیدگی برقرار ہے۔
اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران آبنائے ہرمز پر اپنا مکمل کنٹرول کھو چکا ہے اور اس اہم گزرگاہ سے تیل کی ترسیل جنگ سے پہلے کی سطح کے قریب پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب ایرانی حکام آبنائے ہرمز پر اپنے کنٹرول کا دعویٰ کرتے ہوئے اسے دوبارہ کھولنے کے لیے اپنی شرائط پوری کرنے پر زور دے رہے ہیں۔












