مکہ مکرمہ(پاک ترک نیوز)ہزاروں من عرق گلاب اور آب زمزم سے غسل کعبہ کی روح پرور تقریب ہوئی جس میں مکہ مکرمہ کے گورنر، سعودی شاہی خاندان کے اہم افراد ،غیرملکی سفارت کار، او آئی سی ارکان ، علماء مشائخ اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران زائرین کی محدود تعداد طواف میں مصروف رہی، سعودی حکام کی طرف سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے
یہ بھی پڑھیں: یکم جولائی سے پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی
غسل کعبہ کی یہ مقدس تقریب اسلامی تاریخ، عقیدت اور روحانیت کا ایک منفرد مظہر سمجھی جاتی ہے۔اس موقع پر بیت اللہ کے اندر کا ماحول خوشبوؤں سے مہک اٹھتا ہے اور یہ روحانی منظر ہر مسلمان کے دل میں محبت کعبہ اور عقیدت کے جذبات کو مزید تازہ کر دیتا ہے۔







