بدھ , 30 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

چینی صدر نے ایس سی او ترقیاتی بینک کے قیام کی تجویز دے دی

1 سال پہلے
A A
چینی صدر نے ایس سی او ترقیاتی بینک کے قیام کی تجویز دے دی
Share on Facebookwhatsapp

تیانجن(پاک ترک نیوز) شنگھائی تعاون تنظیم کے25ویں سربراہان مملکت کونسل کے اجلاس میں چینی صدر شی جن پنگ نے ایس سی او ترقیاتی بینک کے قیام کی تجویز دے دی۔
تفصیلات کے مطابق چینی صدرشی جن پنگ نے ایس سی اوسربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس سی اوباہمی اعتمادا ورباہمی مفادکے اصولوں کے تحت آگے بڑھ رہی ہے،وقت گزرنے کے ساتھ تنظیم تناوردرخت بن چکی ہے۔
چینی صدر نے کہا کہ ایس سی اورکن ممالک کے درمیان تعاون کووسعت دینے کی بہت گنجائش ہے،رکن ملکوں کوتجارت اورمعیشت کے شعبوں میں دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھانا ہوگا، وسائل میں اضافے کے لیے استعدادکار میں اضافہ ضروری ہے۔
ایس سی او ملکوں کے درمیان سائنس و ٹیکنالوجی میں تعاون کی ضرورت ہے، چینی صدرشی جن پنگ نے ایس سی اوترقیاتی بینک کے قیام کی تجویز دی اور کہا کہ مشترکہ خوشحال مستقبل کے لیے تجارتی اورمواصلاتی رابطے بڑھانا ہوں گے۔
یاد رہے کہ چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس میں 20 ممالک کے سربراہان شریک ہیں۔ چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کا آغاز ہو چکا ہے، پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچے تو چینی صدر شی جن پنگ نے ان کا استقبال کیا۔
چینی صدرنے افتتاحی سیشن میں آئے روس کے صدر پیوٹن، ترک صدر رجب طیب اردگان، ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور دیگر رہنماؤں کو بھی خوش آمدید کہا،ایس سی او سمٹ میں وزیراعظم شہباز شریف عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بنے رہے، اجلاس سے قبل رکن ممالک کے سربراہان نے گروپ فوٹو بنوایا۔
چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ اجلاس کا اہم مشن تمام فریقین کے درمیان اتفاق رائے قائم کرنا، تعاون کی رفتار کو فروغ دینا ہے، چینی صدر نے مہمانوں کو عشائیہ بھی دیا۔
ایس سی او اجلاس میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے، عالمی مسائل اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ خطے میں تعاون اور استحکام کو فروغ دینے کیلئے ایس سی او کے کردار کو مضبوط بنانے سے متعلق تجاویز بھی پیش کریں گے۔
اجلاس کے افتتاحی سیشن کے موقع پر وزیرا عظم شہباز شریف نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے مختصر گفتگوکی، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات میں فلسطین کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال، پاک ترک دو طرفہ تعلقات سمیت سیاسی، اقتصادی اور دفاعی شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی گئی۔

موضوعات : bankchinascobankteianjan
ShareSend

متعلقہ خبریں

چین کا ممکنہ نیا جوہری طیارہ بردار بحری جہاز، امریکی سپر کیریئر سے بھی بڑا ہوگا
تازہ ترین

چین کا ممکنہ نیا جوہری طیارہ بردار بحری جہاز، امریکی سپر کیریئر سے بھی بڑا ہوگا

28 ستمبر , 2026
Two giant pandas from China have arrived in the United States.
تازہ ترین

چین سے دو دیوہیکل پانڈا امریکا پہنچ گئے

28 ستمبر , 2026
ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات کے مثبت نتائج، امریکا اور چین میں تجارتی معاہدہ
اہم ترین 2

ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات کے مثبت نتائج، امریکا اور چین میں تجارتی معاہدہ

27 ستمبر , 2026
Is the ice melting between the US and China
تازہ ترین

کیا امریکا اور چین کے درمیان برف پگھل رہی ہے؟

25 ستمبر , 2026
Xi Jinping holds 90-minute meeting with Trump; significant discussion on global affairs.
تازہ ترین

شی جن پنگ کی ٹرمپ سے 90 منٹ ملاقات، عالمی معاملات پر اہم گفتگو

25 ستمبر , 2026
Chinese President Xi Jinping has arrived in the US for a three-day visit; he received a grand welcome.
تازہ ترین

چینی صدر شی جن پنگ تین روزہ دورے پر امریکا پہنچ گئے، شاندار استقبال

24 ستمبر , 2026
اگلی خبر
آسٹریلیا میں امیگریشن قوانین کے حق میں مخالف مظاہرین کے درمیان پرتشدد جھڑپیں

آسٹریلیا میں امیگریشن قوانین کے حق میں مخالف مظاہرین کے درمیان پرتشدد جھڑپیں

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم شہباز شریف سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات

30 ستمبر , 2026
امریکا، الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹری فیکٹری اب ڈرونز کے لیے بیٹریاں بنائے گی

امریکا، الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹری فیکٹری اب ڈرونز کے لیے بیٹریاں بنائے گی

30 ستمبر , 2026
مراکش میں پہلی بار خاتون وزیراعظم مقرر

مراکش میں پہلی بار خاتون وزیراعظم مقرر

30 ستمبر , 2026
برکینا فاسو میں سونے کی پہلی بڑی ریفائنری قائم

برکینا فاسو میں سونے کی پہلی بڑی ریفائنری قائم

30 ستمبر , 2026
بوئنگ اسٹار لائنر کی بغیر انسانوں کے واپسی جنوری 2027 تک متوقع

بوئنگ اسٹار لائنر کی بغیر انسانوں کے واپسی جنوری 2027 تک متوقع

30 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔